aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़ास"
روز اچھے نہیں لگتے آنسوخاص موقعوں پہ مزا دیتے ہیں
محبت کے لیے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیںیہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا
اس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنامیں پریشان ہوا جس کی پریشانی پر
ہر ایک بات کے یوں تو دیے جواب اس نےجو خاص بات تھی ہر بار ہنس کے ٹال گیا
آج بہت اداس ہوںیوں کوئی خاص غم نہیں
یہ طرز خاص ہے کوئی کہاں سے لائے گاجو ہم کہیں گے کسی سے کہا نہ جائے گا
تیری مسجد میں واعظ خاص ہیں اوقات رحمت کےہمارے مے کدے میں رات دن رحمت برستی ہے
جب ان کی بزم میں ہر خاص و عام رسوا ہےعجیب کیا ہے اگر میرا نام رسوا ہے
وحشتیں عشق اور مجبوریکیا کسی خاص امتحان میں ہوں
ادائے خاص سے غالبؔ ہوا ہے نکتہ سراصلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے
مر گیا خاص طور پر میں بھیجس طرح عام لوگ مرتے ہیں
بہت ہی کم نظر آیا مجھے اخلاص لوگوں میںیہ دولت بٹ گئی شاید بہت ہی خاص لوگوں میں
گیا قریب جو پروانہ رہ گیا جل کرجمال خاص حدوں تک جمال ہوتا ہے
اپنی محفل میں رقیبوں کو بلایا اس نےان میں بھی خاص انہیں جن کی ضرورت دیکھی
زندگی دیکھ تری خاص رعایت ہوگیاک محبت ہے مرے پاس اگر کرنے دے
کچھ ربط خاص اصل کا ظاہر کے ساتھ ہےخوشبو اڑے تو اڑتا ہے پھولوں کا رنگ بھی
غزل فضا بھی ڈھونڈتی ہے اپنے خاص رنگ کیہمارا مسئلہ فقط قلم دوات ہی نہیں
یوں معانی سے بہت خاص ہے رشتہ اپنازندگی کٹ گئی لفظوں کو خبر کرنے میں
جو خاص جلوے تھے عشاق کی نظر کے لیےوہ عام کر دیے تم نے جہان بھر کے لیے
آپ تو آئیں گے ہی خاص تماشائی جو ہیںدار پے ہم جو کریں گے وہ غضب دیکھئے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books