aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़ुश-बाश"
گھر بھی ویرانہ لگے تازہ ہواؤں کے بغیرباد خوش رنگ چلے دشت بھی گھر لگتا ہے
چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھاپر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا
تیرا ملنا خوشی کی بات سہیتجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
مدت کے بعد خواب میں آیا تھا میرا باپاور اس نے مجھ سے اتنا کہا خوش رہا کرو
یہ کیسی بات ہوئی ہے کہ دیکھ کر خوش ہےوہ آنسوؤں کے سمندر کے درمیان مجھے
وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھہر آدمی کی بات ہے ہر آدمی کے ساتھ
کوئی خوش ہو کہ خفا ہو حیرتؔہم تو ہر بات کھری کہتے ہیں
وعدہ کیوں بار بار کرتے ہوخود کو بے اعتبار کرتے ہو
بے آرزو بھی خوش ہیں زمانے میں بعض لوگیاں آرزو کے ساتھ بھی جینا حرام ہے
خوش شکل بھی ہے وو یے الگ بات ہے مگرہم کو ذہین لوگ ہمیشہ پسند تھے
کوئی جس بات سے خوش ہے تو خفا دوسرا ہےکچھ بھی کہنے میں کسی سے یہی دشواری ہے
روؤں تو خوش ہو کے پیے ہے وہ مےسمجھے ہے موسم اسے برسات کا
تو لطف کرے یا نہ کرے خوش ہو کہ ناخوشاس بات پہ مرتا ہوں کہ عاشق ہوں ترا میں
خوشی کی بات اور ہے غموں کی بات اورتمہاری بات اور ہے ہماری بات اور
اک عرصہ بعد ہوئی کھل کے گفتگو اس سےاک عرصہ بعد وہ کانٹا چبھا ہوا نکلا
شب کو اک بار کھل کے روتا ہوںپھر بڑے سکھ کی نیند سوتا ہوں
کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیابات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
یوں خوش نہ ہو اے شہر نگاراں کے در و بامیہ وادئ سفاک بھی رہنے کی نہیں ہے
ملنا نہ ملنا یہ تو مقدر کی بات ہےتم خوش رہو رہو مرے پیارے جہاں کہیں
خودکشی جیسی کوئی بات نہیںاک ذرا مجھ کو بد گمانی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books