aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जब्र-ए-वक़्त"
یہ بھی تو جبر وقت ہے تو مجھے یاد بھی نہیںجیسے سنبھل گئے ہو تم ویسے سنبھل گیا ہوں میں
کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ کچھ نہ کہو خاموش رہواے لوگو خاموش رہو ہاں اے لوگو خاموش رہو
جب مصلحت وقت سے گردن کو جھکا کروہ بات کرے ہے تو کوئی تیر لگے ہے
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہےجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
پروانے آ ہی جائیں گے کھنچ کر بہ جبر عشقمحفل میں صرف شمع جلانے کی دیر ہے
تندیٔ سیل وقت میں یہ بھی ہے کوئی زندگیصبح ہوئی تو جی اٹھے، رات ہوئی تو مر گئے
بقید وقت پڑھی میں نے پنجگانہ نمازشراب پینے میں کچھ احتیاط مجھ کو نہیں
آؤ مل جاؤ کہ یہ وقت نہ پاؤ گے کبھیمیں بھی ہمراہ زمانہ کے بدل جاؤں گا
ہوتی ہے شام آنکھ سے آنسو رواں ہوئےیہ وقت قیدیوں کی رہائی کا وقت ہے
یہ وقت بند دریچوں پہ لکھ گیا قیصرؔمیں جا رہا ہوں مرا انتظار مت کرنا
یہ وقت کیفیات سے بھرتا نہیں کبھییہ جام اختیار نہیں کر رہا ہوں میں
عجیب چیز ہے یہ وقت جس کو کہتے ہیںکہ آنے پاتا نہیں اور بیت جاتا ہے
صدائے وقت کی گر باز گشت سن پاؤمرے خیال کو تم شاعرانہ کہہ دینا
زندگی کشمکش وقت میں گزری اپنیدن نے جینے نہ دیا رات نے مرنے نہ دیا
یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیایہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں
روکے سے کہیں حادثۂ وقت رکا ہےشعلوں سے بچا شہر تو شبنم سے جلا ہے
ہائے وہ وقت کہ جب بے پیے مدہوشی تھیہائے یہ وقت کہ اب پی کے بھی مخمور نہیں
مقتل وقت میں خاموش گواہی کی طرحدل بھی کام آیا ہے گمنام سپاہی کی طرح
بند رہتے ہیں جو الفاظ کتابوں میں صداگردش وقت مٹا دیتی ہے پہچان ان کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books