aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जलाना"
یہ اور بات کہ آندھی ہمارے بس میں نہیںمگر چراغ جلانا تو اختیار میں ہے
شعلۂ عشق بجھانا بھی نہیں چاہتا ہےوہ مگر خود کو جلانا بھی نہیں چاہتا ہے
روشنی کے لیے دل جلانا پڑاکیسی ظلمت بڑھی تیرے جانے کے بعد
دوستی بندگی وفا و خلوصہم یہ شمع جلانا بھول گئے
اب کی سردی میں کہاں ہے وہ الاؤ سینہاب کی سردی میں مجھے خود کو جلانا ہوگا
ہنس ہنس کے کہہ رہا ہے جلانا ثواب ہےظالم یہ میرا دل ہے چراغ حرم نہیں
ستانا قتل کرنا پھر جلاناوہ بے تعلیم کیا کیا جانتے ہیں
جان لے لینا جلانا کھیل ہے معشوق کاآنکھ سے مارا لب نازک سے زندہ کر دیا
اندھیرا اتنا ہے اب شہر کے محافظ کوہر ایک رات کوئی گھر جلانا پڑتا ہے
تم جلانا مجھے چاہو تو جلا دو لیکننخل تازہ جو جلے گا تو دھواں بھی دے گا
چراغوں کو جلانا ہے جلاؤ تم مگر پہلےہوا کے دل میں کیا ہے یہ پتہ کرنا ضروری ہے
شمع رو عاشق کو اپنے یوں جلانا چاہیئےکچھ ہنسانا چاہیئے اور کچھ رلانا چاہیئے
شب فراق یہی مشغلہ ہے عاشق کاکبھی چراغ جلانا کبھی بجھا دینا
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیںہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
اس کو جدا ہوئے بھی زمانہ بہت ہوااب کیا کہیں یہ قصہ پرانا بہت ہوا
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books