aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ठिकाने"
کوئی خودکشی کی طرف چل دیااداسی کی محنت ٹھکانے لگی
ہو جائے جہاں شام وہیں ان کا بسیراآوارہ پرندوں کے ٹھکانے نہیں ہوتے
اٹھ کر ترے در سے کہیں جانے کے نہیں ہممحتاج کسی اور ٹھکانے کے نہیں ہم
تیرا کوچہ ترا در تیری گلی کافی ہےبے ٹھکانوں کو ٹھکانے کی ضرورت کیا ہے
یہ زندگی بھی کوئی زندگی ہوئی بسملؔنہ رو سکے نہ کبھی ہنس سکے ٹھکانے سے
دیکھے تھے جتنے خواب ٹھکانے لگا دیےتم نے تو آتے آتے زمانے لگا دیے
دن سلیقے سے اگا رات ٹھکانے سے رہیدوستی اپنی بھی کچھ روز زمانے سے رہی
دل ٹھکانے ہو تو سب کچھ ہے عزیزجی بہل جاتا ہے صحرا کیوں نہ ہو
ہم تو وہاں پہنچ نہیں سکتے تمام عمرآنکھوں نے اتنی دور ٹھکانے بنائے ہیں
دل وحشی کو خواہش ہے تمہارے در پہ آنے کیدوانا ہے ولیکن بات کرتا ہے ٹھکانے کی
محبت کے ٹھکانے ڈھونڈھتی ہےبدن کی لا مکانی موسموں میں
کون تھا میرے علاوہ اس کااس نے ڈھونڈے تھے ٹھکانے کیا کیا
رکھ قدم ہشیار ہو کر عشق کی منزل میں آہجو ہوا اس راہ میں غافل ٹھکانے لگ گیا
خبر کے موڑ پہ سنگ نشاں تھی بے خبریٹھکانے آئے مرے ہوش یا ٹھکانے لگے
ڈھنگ کے ایک ٹھکانے کے لیےگھر کا گھر نقل مکانی میں رہا
اب تک بھی میرے ہوش ٹھکانے نہیں ہوئےسالکؔ کا حال رات کو ایسا سنا کہ بس
آخر کو راہبر نے ٹھکانے لگا دیاخود اپنی راہ لی مجھے رستہ بتا دیا
پہنچائے گا نہیں تو ٹھکانے لگائے گااب اس گلی میں غیر کو رہبر بنائیں گے
بعد مرنے کے ٹھکانے لگ گئی مٹی مریخاک سے عاشق کی کیا کیا یار کے ساغر بنے
سر زمین زلف میں کیا دل ٹھکانے لگ گیااک مسافر تھا سر منزل ٹھکانے لگ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books