aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ढाँप"
تو نے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوںآنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبتے بھی دیکھ
بدن کی کھال کو کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھیےہمیں تو قیمتی پوشاک کو بچانا ہے
ان کا آنا حشر سے کچھ کم نہ تھااور جب پلٹے قیامت ڈھا گئے
دوست نے دل کو توڑ کے نقش وفا مٹا دیاسمجھے تھے ہم جسے خلیل کعبہ اسی نے ڈھا دیا
دیدنی ہے شکستگی دل کیکیا عمارت غموں نے ڈھائی ہے
وہ ستم نہ ڈھائے تو کیا کرے اسے کیا خبر کہ وفا ہے کیا؟تو اسی کو پیار کرے ہے کیوں یہ کلیمؔ تجھ کو ہوا ہے کیا؟
وہاں کی روشنیوں نے بھی ظلم ڈھائے بہتمیں اس گلی میں اکیلا تھا اور سائے بہت
تیغ تو جونؔ پھینک دیجے مگرہاتھ میں اپنے ڈھال تو رکھئے
ڈھانپا کفن نے داغ عیوب برہنگیمیں ورنہ ہر لباس میں ننگ وجود تھا
تپش پتنگوں کو بخش دیں گے لہو چراغوں میں ڈھال دیں گےہم ان کی محفل میں رہ گئے ہیں تو ان کی محفل سنبھال دیں گے
اب کوئی ڈھونڈ ڈھانڈ کے لاؤ نیا وجودانسان تو بلندی انساں سے گھٹ گیا
حقیقتوں کا جلال دیں گے صداقتوں کا جمال دیں گےتجھے بھی ہم اے غم زمانہ غزل کے سانچے میں ڈھال دیں گے
ان سے اور مجھ سے یہی شرط وفا ٹھہری ہےوہ ستم ڈھائیں مگر ان کو ستمگر نہ کہوں
میاں یہ چادر شہرت تم اپنے پاس رکھوکہ اس سے پاؤں جو ڈھانپیں تو سر نکلتا ہے
مت رنجہ کر کسی کو کہ اپنے تو اعتقاددل ڈھائے کر جو کعبہ بنایا تو کیا ہوا
تم نے پہلو میں مرے بیٹھ کے آفت ڈھائیاور اٹھے بھی تو اک حشر اٹھا کر اٹھے
تیشے کی کیا مجال تھی یہ جو تراشے بے ستوںتھا وہ تمام دل کا زور جس نے پہاڑ ڈھا دیا
کتنے لگے ہیں زخم جگر پر کسے خبرڈھائی ہے کس نے کتنی قیامت نہ پوچھیے
ساقی تری نظر تو قیامت سی ڈھا گئیٹھوکر لگی تو شیشۂ توبہ بھی چور تھا
جنوں کو ڈھال بنایا تو بچ گئے ورنہیہ زندگی ہمیں مجبور کر بھی سکتی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books