aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तजरबा"
بچھڑ کے تجھ سے کسی دوسرے پہ مرنا ہےیہ تجربہ بھی اسی زندگی میں کرنا ہے
ضروری چیز ہے اک تجربہ بھی زندگانی میںتجھے یہ ڈگریاں بوڑھوں کا ہم سن کر نہیں سکتیں
عجیب تجربہ تھا بھیڑ سے گزرنے کااسے بہانہ ملا مجھ سے بات کرنے کا
اب سمجھ لیتے ہیں میٹھے لفظ کی کڑواہٹیںہو گیا ہے زندگی کا تجربہ تھوڑا بہت
جبھی تو عمر سے اپنی زیادہ لگتا ہوںبڑا ہے مجھ سے کئی سال تجربہ میرا
ہم نے تمہارے بعد نہ رکھی کسی سے آساک تجربہ بہت تھا بڑے کام آ گیا
سبق ملا ہے یہ اپنوں کا تجربہ کر کےوہ لوگ پھر بھی غنیمت ہیں جو پرائے ہیں
ہمیں بھی تجربہ ہے بے گھری کا چھت نہ ہونے کادرندے، بجلیاں، کالی گھٹائیں شور کرتی ہیں
ہمارے قتل سے قاتل کو تجربہ یہ ہوالہو لہو بھی ہے مہندی بھی ہے شراب بھی ہے
مرا تجربہ ہے کہ اس زندگی میںپریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں
سفر میں اب کے عجب تجربہ نکل آیابھٹک گیا تو نیا راستہ نکل آیا
یہ تجربہ ہوا ہے محبت کی راہ میںکھو کر ملا جو ہم کو وہ پا کر نہیں ملا
باصرؔ تمہیں یہاں کا ابھی تجربہ نہیںبیمار ہو؟ پڑے رہو، مر بھی گئے تو کیا
اس دور نا مراد سے یہ تجربہ ہوادیوار گفتگو کے لئے بہترین ہے
صداؔ کے پاس ہے دنیا کا تجربہ واعظتمہاری بات میں بس فلسفہ کتاب کا ہے
ہم کو مصرع کے تنگ سینے میںآہ بھرنے کا تجربہ ہے میاں
کسی خیال کا کوئی وجود ہو شایدبدل رہا ہوں میں خوابوں کو تجربہ کر کے
کرنے کو روشنی کے تعاقب کا تجربہکچھ دور میرے ساتھ بھی پرچھائیاں گئیں
آسماں کہہ رہا ہے اپنی باتاے زمیں تیرا تجربہ کیا ہے
حادثے نہیں ہوئے کہ تجربہ نہیں ہوامختصر سی زندگی میں کیا سے کیا نہیں ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books