aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दर्द-ए-जुदाई"
ایک درد جدائی کا غم کیا کریںکس مرض کی دوا ہے ترے شہر میں
اس درد جدائی سے کہیں جان نکل جائےآزردہؔ مرے حق میں ذرا یوں بھی دعا کر
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کوورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں
کہتے نہ تھے ہم دردؔ میاں چھوڑو یہ باتیںپائی نہ سزا اور وفا کیجئے اس سے
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے اب آن ملو تو بہتر ہواس بات سے ہم کو کیا مطلب یہ کیسے ہو یہ کیوں کر ہو
دل بھی اے دردؔ قطرۂ خوں تھاآنسوؤں میں کہیں گرا ہوگا
اتنا ہی چاہتا ہوں کہ میں اور عندلیبآپس میں درد دل کہیں ٹک بیٹھ کر کہیں
دردؔ کچھ معلوم ہے یہ لوگ سبکس طرف سے آئے تھے کیدھر چلے
سیر بہار باغ سے ہم کو معاف کیجیئےاس کے خیال زلف سے دردؔ کسے فراغ ہے
تھی وصل میں بھی فکر جدائی تمام شبوہ آئے تو بھی نیند نہ آئی تمام شب
میرے طول شب جدائی کوتیری زلف دراز کیا جانے
پکڑا ہوں کنارۂ جدائیجاری مرے اشک کی ندی ہے
اسے معلوم تھا یہ شام جدائی ہے تو بسآخری بار بہت دیر اکٹھے بیٹھے
رہنا تم چاہے جہاں خبروں میں آتے رہناہم کو احساس جدائی سے بچاتے رہنا
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایادرد کی دوا پائی درد بے دوا پایا
شب وصال بہت کم ہے آسماں سے کہوکہ جوڑ دے کوئی ٹکڑا شب جدائی کا
اک صدمۂ محبت اک صدمۂ جدائیگنتی کے دو ہیں لیکن لاکھوں کی جان پر ہیں
آج تک یاد ہے وہ شام جدائی کا سماںتیری آواز کی لرزش ترے لہجے کی تھکن
مجھ سے کیا پوچھتے ہو داغ ہیں دل میں کتنےتم کو ایام جدائی کا شمار آتا ہے
تم کیوں شب جدائی پردے میں چھپ گئے ہوقسمت کے اور تارے سب آسمان پر ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books