aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दस्तक"
دل پر دستک دینے کون آ نکلا ہےکس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں
جھونکے کے ساتھ چھت گئی دستک کے ساتھ در گیاتازہ ہوا کے شوق میں میرا تو سارا گھر گیا
ہم کسی در پہ نہ ٹھٹکے نہ کہیں دستک دیسیکڑوں در تھے مری جاں ترے در سے پہلے
میں اس کو بھول گیا ہوں وہ مجھ کو بھول گیاتو پھر یہ دل پہ کیوں دستک سی ناگہانی ہوئی
سکوت شب میں در دل پہ ایک دستک تھیبکھر گئی تری یادوں کی کہکشاں مجھ سے
نہ جانے کب ترے دل پر نئی سی دستک ہومکان خالی ہوا ہے تو کوئی آئے گا
ایک میں ہوں اور دستک کتنے دروازوں پہ دوںکتنی دہلیزوں پہ سجدہ ایک پیشانی کرے
کوئی دستک کوئی آہٹ نہ شناسا آوازخاک اڑتی ہے در دل پہ بیاباں کی طرح
دے رہے ہیں لوگ میرے دل پہ دستک بار باردل مگر یہ کہہ رہا ہے صرف تو اور صرف تو
دستک میں کوئی درد کی خوشبو ضرور تھیدروازہ کھولنے کے لیے گھر کا گھر اٹھا
روز دستک سی کوئی دیتا ہے سینے میں نبیلؔروز مجھ میں کسی آواز کے پر کھلتے ہیں
بند رکھوگے دریچے دل کے یارو کب تلککوئی دستک دے رہا ہے اٹھ کے دیکھو تو سہی
میرے اندر ایک دستک سی کہیں ہوتی رہیزندگی اوڑھے ہوئے میں بے خبر سوتی رہی
دستک دینے والے تجھ کو علم نہیںدروازے کے دونوں جانب تالا ہے
کوئی دستک کوئی آہٹ نہ صدا ہے کوئیدور تک روح میں پھیلا ہوا سناٹا ہے
ختم ہو جائے گا جس دن بھی تمہارا انتظارگھر کے دروازے پہ دستک چیختی رہ جائے گی
ہزار بار خود اپنے مکاں پہ دستک دیاک احتمال میں جیسے کہ میں ہی اندر تھا
کھلے ملتے ہیں مجھ کو در ہمیشہمرے ہاتھوں میں دستک بھر گئی ہے
بھلی کیوں لگے ہم کو خوشیوں کی دستکابھی ہم محبت کا غم کر رہے ہیں
صدیوں کا انتشار فصیلوں میں قید تھادستک یہ کس نے دی کہ عمارت بکھر گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books