aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नागवार"
وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھاوہ بات ان کو بہت نا گوار گزری ہے
کبھی بھول کر کسی سے نہ کرو سلوک ایساکہ جو تم سے کوئی کرتا تمہیں ناگوار ہوتا
مرنا تو اس جہاں میں کوئی حادثہ نہیںاس دور ناگوار میں جینا کمال ہے
ہوتی ہے دوسروں کو ہمیشہ یہ ناگواراپنے سوا کسی کو نصیحت نہ کیجیئے
شب فراق کی ظلمت ہے نا گوار مجھےنقاب اٹھا کہ سحر کا ہے انتظار مجھے
انہیں کو عرض وفا کا تھا اشتیاق بہتانہیں کو عرض وفا نا گوار گزری ہے
دل کی دھڑکن بھی ہے ان کو ناگواران سے کچھ کہنے کی جرأت کیا کریں
عشق اک میرؔ بھاری پتھر ہےکب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسےزمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
آج ناگاہ ہم کسی سے ملےبعد مدت کے زندگی سے ملے
شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکنمقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا
ٹھانی تھی دل میں اب نہ ملیں گے کسی سے ہمپر کیا کریں کہ ہو گئے ناچار جی سے ہم
خواب کا کیا ہے رات کے نقش و نگار بناؤرات کے نقش و نگار بناؤ خواب کا کیا ہے
سودائے عشق اور ہے وحشت کچھ اور شےمجنوں کا کوئی دوست فسانہ نگار تھا
سب پہ جس بار نے گرانی کیاس کو یہ ناتواں اٹھا لایا
موت آ جائے وبا میں یہ الگ بات مگرہم ترے ہجر میں ناغہ تو نہیں کر سکتے
ایک ناتواں رشتہ اس سے اب بھی باقی ہےجس طرح دعاؤں کا اور اثر کا رشتہ ہے
مرے وجود کے خوشبو نگار صحرا میںوہ مل گئے ہیں تو مل کر بچھڑ بھی سکتے ہیں
غالبؔ وہ شخص تھا ہمہ داں جس کے فیض سےہم سے ہزار ہیچ مداں نامور ہوئے
اے یاد یار دیکھ کہ باوصف رنج ہجرمسرور ہیں تری خلش ناتواں سے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books