aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नींदों"
نیندوں میں پھر رہا ہوں اسے ڈھونڈھتا ہواشامل جو ایک خواب مرے رتجگے میں تھا
کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناکمژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا
نہ کوئی روک سکا خواب کے سفیروں کواداس کر گئے نیندوں کے راہگیروں کو
جن کو نیندوں کی نہ ہو چادر نصیبان سے خوابوں کا حسیں بستر نہ مانگ
ہجر اک وقفۂ بیدار ہے دو نیندوں میںوصل اک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں
خواب اور نیندوں کا ختم ہو گیا رشتہمدتوں سے آنکھوں میں رت جگوں کا موسم ہے
پلکوں پہ غم ہجر کے سب دیپ جلائےنیندوں کے شبستان میں بھاری مری آنکھیں
کوئی شب ڈھونڈتی تھی مجھ کو اور میںتری نیندوں میں جا کر سو گیا تھا
مبہم سے ایک خواب کی تعبیر کا ہے شوقنیندوں میں بادلوں کا سفر تیز ابھی سے ہے
ایسی نیندوں سے تھک چکا ہوں میںمجھ کو نیند ہمیشگی دے دے
ہمیں بھی نیند آ جائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گےابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
بن تمہارے کبھی نہیں آئیکیا مری نیند بھی تمہاری ہے
آئی ہوگی کسی کو ہجر میں موتمجھ کو تو نیند بھی نہیں آتی
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
موت کا ایک دن معین ہےنیند کیوں رات بھر نہیں آتی
یہ سرد رات یہ آوارگی یہ نیند کا بوجھہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
رات بھی نیند بھی کہانی بھیہائے کیا چیز ہے جوانی بھی
جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیےتجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
تھی وصل میں بھی فکر جدائی تمام شبوہ آئے تو بھی نیند نہ آئی تمام شب
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books