aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बंदगी"
عاشقی سے ملے گا اے زاہدبندگی سے خدا نہیں ملتا
بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فرازؔکیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں
دل ہے قدموں پر کسی کے سر جھکا ہو یا نہ ہوبندگی تو اپنی فطرت ہے خدا ہو یا نہ ہو
رہنے دے اپنی بندگی زاہدبے محبت خدا نہیں ملتا
یہی ہے زندگی اپنی یہی ہے بندگی اپنیکہ ان کا نام آیا اور گردن جھک گئی اپنی
کیا وہ نمرود کی خدائی تھیبندگی میں مرا بھلا نہ ہوا
جواز کوئی اگر میری بندگی کا نہیںمیں پوچھتا ہوں تجھے کیا ملا خدا ہو کر
قبول ہو کہ نہ ہو سجدہ و سلام اپناتمہارے بندے ہیں ہم بندگی ہے کام اپنا
دوستی بندگی وفا و خلوصہم یہ شمع جلانا بھول گئے
صدق و صفائے قلب سے محروم ہے حیاتکرتے ہیں بندگی بھی جہنم کے ڈر سے ہم
بندگی کا مری انداز جدا ہوتا ہےمیرا کعبہ میرے سجدوں میں چھپا ہوتا ہے
شاہوں کی بندگی میں سر بھی نہیں جھکایاتیرے لیے سراپا آداب ہو گئے ہم
بندگی میں بھی وہ آزادہ و خودبیں ہیں کہ ہمالٹے پھر آئے در کعبہ اگر وا نہ ہوا
عاشقی ہو کہ بندگی فاخرؔبے دلی سے تو ابتدا نہ کرو
اپنی خوئے وفا سے ڈرتا ہوںعاشقی بندگی نہ ہو جائے
مری بندگی سے مرے جرم افزوںترے قہر سے تیری رحمت زیادہ
صاحب نے اس غلام کو آزاد کر دیالو بندگی کہ چھوٹ گئے بندگی سے ہم
خلوص ہو تو کہیں بندگی کی قید نہیںصنم کدے میں طواف حرم بھی ممکن ہے
صبح ہیں سجدے میں ہم تو شام ساقی کے حضوربندگی اپنی جگہ اور مے کشی اپنی جگہ
غم انساں کو سینے سے لگا لویہ خدمت بندگی سے کم نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books