aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बाज़ार-ए-अक़्ल"
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہےجو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
جنوں ہوتا ہے چھا جاتی ہے حیرتکمال عقل اک دیوانہ پن ہے
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
یہ بھی اک دھوکا تھا نیرنگ طلسم عقل کااپنی ہستی پر بھی ہستی کا ہوا دھوکا مجھے
مبادا پھر اسیر دام عقل و ہوش ہو جاؤںجنوں کا اس طرح اچھا نہیں حد سے گزر جانا
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
سیلاب عشق غرق کن عقل و ہوش تھااک بحر تھا کہ شام و سحر گرم جوش تھا
نہ آیا شام بھی گھر پھر کے اپنےتماشائی بازار محبت
تاریخ کائنات عبادت جنوں سے ہےعنوان عقل و ہوش ہے دیوانگی کی بات
قلقل مینا صدا ناقوس کی شور اذاںٹھنڈے ٹھنڈے دیدنی ہے گرمیٔ بازار صبح
بند احکام عقل میں رہنایہ بھی اک نوع کی حماقت ہے
شعر گوئی ہے شغل عقل میاںدل کا گویا کوئی کلام نہیں
یہ مانا شیشۂ دل رونق بازار الفت ہےمگر جب ٹوٹ جاتا ہے تو قیمت اور ہوتی ہے
یہ عشق نے دیکھا ہے یہ عقل سے پنہاں ہےقطرہ میں سمندر ہے ذرہ میں بیاباں ہے
طائر عقل کو معذور کہا زاہد نےپر پرواز میں تسبیح کا ڈورا باندھا
پہلے نصاب عقل ہوا ہم سے انتسابپھر یوں ہوا کہ قتل بھی ہم کر دیے گئے
تیرے بازار دہر میں گردوںہم بھی آئے ہیں اک قبا کے لئے
پھر اس کے بعد یہ بازار دل نہیں لگناخرید لیجئے صاحب غلام آخری ہے
بازار آرزو میں کٹی جا رہی ہے عمرہم کو خرید لے وہ خریدار چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books