aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बीमार"
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہئےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہئے
بے دم ہوئے بیمار دوا کیوں نہیں دیتےتم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے
جن جن کو تھا یہ عشق کا آزار مر گئےاکثر ہمارے ساتھ کے بیمار مر گئے
منیرؔ اچھا نہیں لگتا یہ تیراکسی کے ہجر میں بیمار ہونا
آیا نہ ایک بار عیادت کو تو مسیحسو بار میں فریب سے بیمار ہو چکا
اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں باربیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے
جو بھی آتا ہے بتاتا ہے نیا کوئی علاجبٹ نہ جائے ترا بیمار مسیحاؤں میں
مرگ ہی صحت ہے اس کی مرگ ہی اس کا علاجعشق کا بیمار کیا جانے دوا کیا چیز ہے
ایسا ترے فراق میں بیمار ہو گیامیں چارہ گر کی جان کو آزار ہو گیا
میر کیا سادے ہیں بیمار ہوئے جس کے سبباسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں
اتنا میں انتظار کیا اس کی راہ میںجو رفتہ رفتہ دل مرا بیمار ہو گیا
عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہئےآپ کو چہرے سے بھی بیمار ہونا چاہئے
یاد کرنا ہر گھڑی تجھ یار کاہے وظیفہ مجھ دل بیمار کا
پوری طرح سے اب کے تیار ہو کے نکلےہم چارہ گر سے ملنے بیمار ہو کے نکلے
یوں تسلی دے رہے ہیں ہم دل بیمار کوجس طرح تھامے کوئی گرتی ہوئی دیوار کو
دل اس چشم کو وہ دل زار کوکہ دیکھے ہے بیمار بیمار کو
کسی دن میری رسوائی کا یہ کارن نہ بن جائےتمہارا شہر سے جانا مرا بیمار ہو جانا
اب تو بیمار محبت تیرےقابل غور ہوئے جاتے ہیں
آنکھیں تھیں ویران نظر کیسے آتادل تو تھا بیمار سفر کیسے کٹتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books