aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मुख़ातिब"
تم مخاطب بھی ہو قریب بھی ہوتم کو دیکھیں کہ تم سے بات کریں
وقت کے ساتھ بدلنا تو بہت آساں تھامجھ سے ہر وقت مخاطب رہی غیرت میری
جبیں پر سادگی نیچی نگاہیں بات میں نرمیمخاطب کون کر سکتا ہے تم کو لفظ قاتل سے
کسی سے بھی مخاطب ہوں کوئی بھی بات ہوتی ہوتمہارا نام لینے کا بہانہ ڈھونڈ لیتے ہیں
ہم شیخ نہ لیڈر نہ مصاحب نہ صحافیجو خود نہیں کرتے وہ ہدایت نہ کریں گے
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتاوگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے
نہ ہو قمیض تو پاؤں سے پیٹ ڈھک لیں گےیہ لوگ کتنے مناسب ہیں اس سفر کے لیے
تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقابیہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
عورت ہو تم تو تم پہ مناسب ہے چپ رہویہ بول خاندان کی عزت پہ حرف ہے
میں بھول جاؤں تمہیں اب یہی مناسب ہےمگر بھلانا بھی چاہوں تو کس طرح بھولوں
مجھ کو کافی ہے بس اک تیرا موافق ہوناساری دنیا بھی مخالف ہو تو کیا ہوتا ہے
کبھی ہم کو یقیں تھا زعم تھا دنیا ہماری جو مخالف ہو تو ہو جائے مگر تم مہرباں ہوہمیں یے بات ویسے یاد تو اب کیا ہے لیکن ہاں اسے یکسر بھلانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
داد و تحسین کی بولی نہیں تفہیم کا نقدشرط کچھ تو مرے بکنے کی مناسب ٹھہرے
یہ ہے کہ جھکاتا ہے مخالف کی بھی گردنسن لو کہ کوئی شے نہیں احسان سے بہتر
ستایا آج مناسب جگہ پہ بارش نےاسی بہانے ٹھہر جائیں اس کا گھر ہے یہاں
ہوا تو ہے ہی مخالف مجھے ڈراتا ہے کیاہوا سے پوچھ کے کوئی دیئے جلاتا ہے کیا
بعد رنجش کے گلے ملتے ہوئے رکتا ہے دلاب مناسب ہے یہی کچھ میں بڑھوں کچھ تو بڑھے
تم نے کس کیفیت میں مخاطب کیاکیف دیتا رہا لفظ تو دیر تک
اللہ رے چشم یار کی معجز بیانیاںہر اک کو ہے گماں کہ مخاطب ہمیں رہے
بن جاؤں نہ بیگانۂ آداب محبتاتنا نہ قریب آؤ مناسب تو یہی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books