aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रख-रखाव"
وہ جس گھمنڈ سے بچھڑا گلہ تو اس کا ہےکہ ساری بات محبت میں رکھ رکھاؤ کی تھی
ہر ایک لفظ میں پوشیدہ اک الاؤ نہ رکھہے دوستی تو تکلف کا رکھ رکھاؤ نہ رکھ
ہم کو یاروں نے یاد بھی نہ رکھاجونؔ یاروں کے یار تھے ہم تو
تجھ کو بھی کیوں یاد رکھاسوچ کے اب پچھتاتے ہیں
ایک حسرت نے ہمیں رب کا مقرب رکھاہم اگر عشق نہیں کرتے تو کافر ہوتے
میں نے آنکھوں میں جلا رکھا ہے آزادی کا تیلمت اندھیروں سے ڈرا رکھ کہ میں جو ہوں سو ہوں
نہ ہاتھ رکھ مرے سینے پہ دل نہیں اس میںرکھا ہے آتش سوزاں کو داب کے گھر میں
تم نے پودے کو تھا سائے میں رکھادھوپ میں رکھتے تو زندہ ہوتا
عاشق کا خط ہے پڑھنا ذرا دیکھ بھال کےکاغذ پہ رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کے
اس نے گویا مجھی کو یاد رکھامیں بھی گویا اسی کو بھول گیا
جس ہوا نے مجھے جلائے رکھاپھر اسی نے بجھا دیا مجھ کو
بزم ساقی میں رکھا زہر کا پیالہ ہوگاوہ پیے گا جو ترا چاہنے والا ہوگا
بس ایک پیار نے سالم رکھا ہمیں یارورقیب مر گئے ہم میں شگاف کرتے ہوئے
کیا خوب برقؔ تو نے دکھایا ہے زور طبعکاغذ پہ رکھ دیا ہے کلیجا نکال کے
اسی نے چاند کے پہلو میں اک چراغ رکھااسی نے دشت کے ذروں کو آفتاب کیا
بنا رکھا ہے منصوبہ کئی برسوں کا تو نےاگر اک دن اچانک تجھ کو مرنا پڑ گیا تو
نہ کوئی پھول ہی رکھا نہ آرزو نہ چراغتمام گھر کو بیابان کر دیا میں نے
مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود بھی وہ جلتا رہامیں نے دیکھا اک فرشتہ باپ کی پرچھائیں میں
نہ رکھا ہم نے بیش و کم کا خیالشوق کو بے حساب ہی لکھا
اس نے آ کر ہاتھ ماتھے پر رکھااور منٹوں میں بخار اڑتا ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books