aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रफ़्तार"
دیکھ رفتار انقلاب فراقؔکتنی آہستہ اور کتنی تیز
انقلاب آئے گا رفتار سے مایوس نہ ہوبہت آہستہ نہیں ہے جو بہت تیز نہیں
حوصلہ ہے تو سفینوں کے علم لہراؤبہتے دریا تو چلیں گے اسی رفتار کے ساتھ
وقت رک رک کے جنہیں دیکھتا رہتا ہے سلیمؔیہ کبھی وقت کی رفتار ہوا کرتے تھے
ظالم نے کیا نکالی رفتار رفتہ رفتہاس چال پر چلے گی تلوار رفتہ رفتہ
رابطہ لاکھ سہی قافلہ سالار کے ساتھہم کو چلنا ہے مگر وقت کی رفتار کے ساتھ
تجھ سے برہم ہوں کبھی خود سے خفاکچھ عجب رفتار ہے تیرے بغیر
اللہ تیرے ہاتھ ہے اب آبروئے شوقدم گھٹ رہا ہے وقت کی رفتار دیکھ کر
صرف تاریخ کی رفتار بدل جائے گینئی تاریخ کے وارث یہی انساں ہوں گے
کاش اتنا ہی سمجھ لیتے یہ اہل کارواںفاصلے بڑھ جاتے ہیں سہمی ہوئی رفتار سے
ہر قدم دورئ منزل ہے نمایاں مجھ سےمیری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے
اپنی اپنی گردش رفتار پوری کر تو لیںدو ستارے پھر کسی دن ایک جا ہو جائیں گے
اے انقلاب نو تری رفتار دیکھ کرخود ہم بھی سوچتے ہیں کہ اب تک کہاں رہے
کوئی بادل ہو تو تھم جائے مگر اشک مرےایک رفتار سے دن رات برابر برسے
زمانوں کو اڑانیں برق کو رفتار دیتا تھامگر مجھ سے کہا ٹھہرے ہوئے شام و سحر لے جا
نہ جانے کیسی محرومی پس رفتار چلتی ہےہمیشہ میرے آگے آگے اک دیوار چلتی ہے
مٹی کی یہ دیوار کہیں ٹوٹ نہ جائےروکو کہ مرے خون کی رفتار بہت ہے
میں جس رفتار سے طوفاں کی جانب بڑھتا جاتا ہوںاسی رفتار سے نزدیک ساحل ہوتا جاتا ہے
کرتی ہے مجھے قتل مرے یار کی تلوارتلوار کی تلوار ہے رفتار کی رفتار
یہ کیسا دشت تحیر ہے یاں سے کوچ کروہمارے پاؤں سے رفتار کھینچتا ہے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books