aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रसद"
تجھ سے ملنے کو بے قرار تھا دلتجھ سے مل کر بھی بے قرار رہا
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالمرسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
بات سنائے نہ لگی دل کی بجھائے نہ کلی دل کی کھلائے نہ غم و رنج گھٹائے نہ رہ و رسمبڑھائے جو کہو کچھ تو خفا ہو کہے شکوے کی ضرورت جو یہی ہے تو نہ چاہو جو نہ
کون دل کی زباں سمجھتا ہےدل مگر یہ کہاں سمجھتا ہے
شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لیرند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی
خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہےورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے
جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہومیں ان آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں
ترے نزدیک آ کر سوچتا ہوںمیں زندہ تھا کہ اب زندہ ہوا ہوں
ان جھیل سی گہری آنکھوں میںاک لہر سی ہر دم رہتی ہے
ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہےدو زہر کے پیالوں میں قضا کھیل رہی ہے
اس گھر کی ساری دیواریں شیشے کی ہیںلیکن اس گھر کا مالک خود اک پتھر ہے
عشق میں بھی سیاستیں نکلیںقربتوں میں بھی فاصلہ نکلا
خوش نصیبی میں ہے یہی اک عیببد نصیبوں کے گھر نہیں آتی
جب لگیں زخم تو قاتل کو دعا دی جائےہے یہی رسم تو یہ رسم اٹھا دی جائے
آہٹیں سن رہا ہوں یادوں کیآج بھی اپنے انتظار میں گم
میں اس کو دیکھ کے چپ تھا اسی کی شادی میںمزا تو سارا اسی رسم کے نباہ میں تھا
باقیؔ جو چپ رہوگے تو اٹھیں گی انگلیاںہے بولنا بھی رسم جہاں بولتے رہو
تیرے آنے کا انتظار رہاعمر بھر موسم بہار رہا
چاند ہوتا نہیں ہر اک چہرہپھول ہوتے نہیں سخن سارے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books