aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "राह-ए-इश्क़"
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
یہ راہ عشق ہے آخر کوئی مذاق نہیںصعوبتوں سے جو گھبرا گئے ہوں گھر جائیں
اس بار راہ عشق کچھ اتنی طویل تھیاس کے بدن سے ہو کے گزرنا پڑا مجھے
نہیں ہوتی ہے راہ عشق میں آسان منزلسفر میں بھی تو صدیوں کی مسافت چاہئے ہے
ٹھوکر بھی راہ عشق میں کھانی ضرور ہےچلتا نہیں ہوں راہ کو ہموار دیکھ کر
ہم کو سنبھالتا کوئی کیا راہ عشق میںکھا کھا کے ٹھوکریں ہمیں آخر سنبھل گئے
بیدارؔ راہ عشق کسی سے نہ طے ہوئیصحرا میں قیس کوہ میں فرہاد رہ گیا
سر دیجے راہ عشق میں پر منہ نہ موڑیےپتھر کی سی لکیر ہے یہ کوہکن کی بات
کس طرح سے گزار کروں راہ عشق میںکاٹے ہے اب ہر ایک قدم پر زمیں مجھے
قدم رکھا جو راہ عشق میں ہم نے تو یہ دیکھاجہاں میں جتنے رہزن ہیں اسی منزل میں رہتے ہیں
جناب خضر راہ عشق میں لڑنے سے کیا حاصلمیں اپنا راستہ لے لوں تم اپنا راستہ لے لو
سب پہ روشن ہے کہ راہ عشق میں مانند شمعپاؤں پر سے ہم نے قرباں رفتہ رفتہ سر کیا
میں راہ عشق کے ہر پیچ و خم سے واقف ہوںیہ راستہ مرے گھر سے نکل کے جاتا ہے
یہ کیوں کہتے ہو راہ عشق پر چلنا ہے ہم کوکہو کہ زندگی سے اب فراغت چاہئے ہے
وصل و ہجراں دو جو منزل ہیں یہ راہ عشق میںدل غریب ان میں خدا جانے کہاں مارا گیا
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
جھوٹا سماج رسم و روایات سرحدیںاب بھی ہیں راہ عشق میں دیوار کی طرح
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books