aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रूठा"
کب لوٹا ہے بہتا پانی بچھڑا ساجن روٹھا دوستہم نے اس کو اپنا جانا جب تک ہاتھ میں داماں تھا
تمہیں منانے کا مجھ کو خیال کیا آئےکہ اپنے آپ سے روٹھا ہوا تو میں بھی ہوں
صبح سے شام ہوئی روٹھا ہوا بیٹھا ہوںکوئی ایسا نہیں آ کر جو منا لے مجھ کو
مرے دل میں کوئی معصوم بچہکسی سے آج تک روٹھا ہوا ہے
ظالم تو میری سادہ دلی پر تو رحم کرروٹھا تھا تجھ سے آپ ہی اور آپ من گیا
ایک تصویر میں آ بیٹھے ہیں دونوں پہلومجھ سے روٹھا ہوا تو تجھ کو مناتا ہوا میں
مرنے والا خود روٹھا تھایا ناراض حیات ہوئی تھی
روٹھا ہی رہے مجھ سے یہ منظور ہے لیکنیارو اسے سمجھاؤ مرا شہر نہ چھوڑے
آگ دریا کو اشاروں سے لگانے والااب کے روٹھا ہے بہت مجھ کو منانے والا
اک بات بھلا پوچھیں کس طرح مناؤ گےجیسے کوئی روٹھا ہے اور تم کو منانا ہے
روٹھا ہی رہے مجھ سے وو منظور ہے لیکنیارو اسے سمجھاؤ مرا شہر نہ چھوڑے
اس حال میں کب تک یوں ہی گھٹ گھٹ کے جیوں گاروٹھا ہے وہ ایسے کہ منا بھی نہیں سکتا
کیا خبر کیا خطا مری تھی کہ جومجھ سے روٹھا رہا خدا میرا
یار روٹھا ہے مرا اس کو مناؤں کس طرحمنتیں کر پاؤں پڑ اس کے لے آؤں کس طرح
روٹھا یار منانا ہےکوئی سوانگ رچاؤ اب
وہ آپ سے روٹھا نہیں مننے کا نظیرؔ آہکیا دیکھے ہے چل پاؤں پڑ اور اس کو منا لا
بس وہی میری آخری شب تھیچاند جس رات مجھ سے روٹھا تھا
مجھ کو عادت ہے روٹھ جانے کیآپ مجھ کو منا لیا کیجے
زندگی یوں ہی بہت کم ہے محبت کے لیےروٹھ کر وقت گنوانے کی ضرورت کیا ہے
پہلے اس میں اک ادا تھی ناز تھا انداز تھاروٹھنا اب تو تری عادت میں شامل ہو گیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books