aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रौनक़"
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
کل جنہیں چھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظرآج وہ رونق بازار نظر آتے ہیں
دل مضطر سے پوچھ اے رونق بزممیں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں
ایک لڑکا شہر کی رونق میں سب کچھ بھول جائےایک بڑھیا روز چوکھٹ پر دیا روشن کرے
تم گئے رونق بہار گئیتم نہ جاؤ بہار کے دن ہیں
شکریہ تیرا ترے آنے سے رونق تو بڑھیورنہ یہ محفل جذبات ادھوری رہتی
دل کے ویرانے میں گھومے تو بھٹک جاؤ گےرونق کوچہ و بازار سے آگے نہ بڑھو
دل گیا رونق حیات گئیغم گیا ساری کائنات گئی
سو اپنے شہر کے رونق کی خیر مانگنا تممیں اپنے گاؤں سے اک شام لے کے آ رہا ہوں
گھر میں دس ہوں تو یہ رونق نہیں ہوگی گھر میںایک دیوانے سے آباد ہے صحرا کیسا
رونق بزم نہیں تھا کوئی تجھ سے پہلےرونق بزم ترے بعد نہیں ہے کوئی
ان درختوں سے بھی ناطہ جوڑئیےجن درختوں کا کوئی سایہ نہیں
شاید لوگ اسی رونق کو گرمئ محفل کہتے ہیںخود ہی آگ لگا دیتے ہیں ہم اپنی تنہائی کو
ایک ہنگامہ پہ موقوف ہے گھر کی رونقنوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی
خدا جانے یہ دنیا جلوہ گاہ ناز ہے کس کیہزاروں اٹھ گئے لیکن وہی رونق ہے مجلس کی
میرے رستے میں جو رونق تھی میرے فن کی تھیمیرے گھر میں جو اندھیرا تھا میرا اپنا تھا
اڑ جاؤں گا بہار میں مانند بوئے گلزنجیر میرے پائے جنوں میں ہزار ڈال
آ گئی ہے ترے بیمار کے منہ پر رونقجان کیا جسم سے نکلی کوئی ارماں نکلا
کوئی یہاں سے چل دیا رونق بام و در نہیںدیکھ رہا ہوں گھر کو میں گھر ہے مگر وہ گھر نہیں
سیاست کے چہرے پہ رونق نہیںیہ عورت ہمیشہ کی بیمار ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books