aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लम्स"
کسی کے لمس کی تاثیر ہے کہ برسوں بعدمری کتابوں میں اب بھی گلاب جاگتے ہیں
مفلسی بھوک کو شہوت سے ملا دیتی ہےگندمی لمس میں ہے ذائقۂ نان جویں
وہ میرے لمس سے مہتاب بن چکا ہوتامگر ملا بھی تو جگنو پکڑنے والوں کو
یہ کس کے لمس کی بارش میں رنگ رنگ ہوں میںیہ کون مجھ سے گزرتا ہے آب و تاب کے ساتھ
دمک رہا تھا بہت یوں تو پیرہن اس کاذرا سے لمس نے روشن کیا بدن اس کا
میں ایسا نرم طبیعت کبھی نہ تھا پہلےضرور لمس کوئی اس کا چھو گیا مجھ کو
یہ اس کے لمس کا جادو نہیں تو پھر کیا ہےہوا نے چوما ہے مجھ کو گلے ملی ہے شام
بس ایک لمس کہ جل جائیں سب خس و خاشاکاسے وصال بھی کہتے ہیں خوش بیانی میں
لمس کی شدتیں محفوظ کہاں رہتی ہیںجب وہ آتا ہے کئی فاصلے کر جاتا ہے
ہوا کے لمس میں اس کی مہک بھی ہوتی ہےوہ شاخ گل جو کہیں رو بہ رو نہیں ہوتی
اجنبی خوشبو کی آہٹ سے مہک اٹھا بدنقہقہوں کے لمس سے خوف خزاں روشن ہوا
کیا کسی کا لمس پھر انساں بنائے گا مجھےاس کے جاتے ہی سموچہ جسم پتھر ہو گیا
اس کی آنکھوں میں نہ جانے عکس کس کا تھا مگرانگلیوں پر ایک لمس رائیگاں میرا بھی تھا
لمس کی وہ روشنی بھی بجھ گئیجسم کے اندر اندھیرا اور ہے
لمس حسن عجیب کی خواہشسر اٹھاتی تھی مار دی میں نے
ثبت ہے میرے لبوں پر آج بھی تیرا وہ لمسآج بھی ہے تیرے خوابوں کا بسیرا آنکھ میں
لمس صدائے ساز نے زخم نہال کر دیےیہ تو وہی ہنر ہے جو دست طبیب جاں میں تھا
تجھ کو ہو میرے لمس کی خواہش شدید ترتجھ سے تمام عمر مرا سامنا نہ ہو
ان بہاروں کی ہواؤں کو شکایت ہم سے ہےہم کلی کو لمس سے گل کرتے ہیں جان جگر
تلخابۂ حیات پیا ہے تمام عمراب اور کیا ملائے گا ساقی شراب میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books