aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शर्तें"
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
وفا داری بشرط استواری اصل ایماں ہےمرے بت خانے میں تو کعبہ میں گاڑو برہمن کو
تمیز خواب و حقیقت ہے شرط بیداریخیال عظمت ماضی کو چھوڑ حال کو دیکھ
تمہاری ذات حوالہ ہے سرخ روئی کاتمہارے ذکر کو سب شرط فن بناتے ہیں
ان سے اور مجھ سے یہی شرط وفا ٹھہری ہےوہ ستم ڈھائیں مگر ان کو ستمگر نہ کہوں
سفر ہی شرط سفر ہے تو ختم کیا ہوگاتمہارے گھر سے ادھر بھی یہ راستہ ہوگا
حسن کی شرط وفا جو ٹھہری تیشہ و سنگ گراں کی باتہم ہوں یا فرہاد ہو آخر عاشق تو مزدور رہا
تدبیر معاش اس جا ہے شرط خرد مندیانسان نہیں گنتے ہم مصحفیؔ کایر کو
آ کے بزم شعر میں شرط وفا پوری تو کرجتنا کھانا کھا گیا ہے اتنی مزدوری تو کر
یہی ٹھہری جو شرط وصل لیلیٰتو استعفیٰ مرا با حسرت و یاس
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میںعیب بھی کرنے کو ہنر چاہئے
عاشق کو دیکھتے ہیں دوپٹے کو تان کردیتے ہیں ہم کو شربت دیدار چھان کر
بھلانا ہمارا مبارک مبارکمگر شرط یہ ہے نہ یاد آئیے گا
کیسی عجیب شرط ہے دیدار کے لیےآنکھیں جو بند ہوں تو وہ جلوہ دکھائی دے
تیری شرطوں پہ ہی کرنا ہے اگر تجھ کو قبولیہ سہولت تو مجھے سارا جہاں دیتا ہے
یوں دیکھنا اس کو کہ کوئی اور نہ دیکھےانعام تو اچھا تھا مگر شرط کڑی تھی
آنکھوں میں جو بات ہو گئی ہےاک شرح حیات ہو گئی ہے
بھرے بازار میں بیٹھا ہوں لیے جنس وجودشرط یہ ہے کہ مری خاک کی قیمت دی جائے
شعورؔ صرف ارادے سے کچھ نہیں ہوتاعمل ہے شرط ارادے سبھی کے ہوتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books