aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शोबा"
شعلۂ عشق بجھانا بھی نہیں چاہتا ہےوہ مگر خود کو جلانا بھی نہیں چاہتا ہے
شکر کو شکوۂ جفا سمجھےکیا کہا میں نے آپ کیا سمجھے
اس غیرت ناہید کی ہر تان ہے دیپکشعلہ سا لپک جائے ہے آواز تو دیکھو
کتنی گھٹائیں آئیں برس کر گزر گئیںشعلہ ہمارے دل کا بجھایا نہ جا سکا
عید کو بھی وہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے نہ ملیںاک برس دن کی ملاقات ہے یہ بھی نہ سہی
ہر کوچہ شعلہ زار ہے ہر شہر قتل گاہیکجہتئ حیات کے آداب کیا ہوئے
اس نے اچھا ہی کیا حال نہ پوچھا دل کابھڑک اٹھتا تو یہ شعلہ نہ دبایا جاتا
عشق سے تو نہیں ہوں میں واقفدل کو شعلہ سا کچھ لپٹتا ہے
اس کے رخسار پر کہاں ہے زلفشعلۂ حسن کا دھواں ہے زلف
ہم کہ شعلہ بھی ہیں اور شبنم بھیتو نے کس رنگ میں دیکھا ہم کو
دیوار و در پہ کرشن کی لیلا کے نقش ہیںمندر ہے یہ تو کرشنؔ کے دربار کی طرح
راکھ کے ڈھیر پہ کیا شعلہ بیانی کرتےایک قصے کی بھلا کتنی کہانی کرتے
ایک شعلہ سا اٹھا تھا دل میںجانے کس کی تھی صدا یاد نہیں
آنکھ سے قتل کرے لب سے جلائے مردےشعبدہ باز کا ادنیٰ سا کرشمہ دیکھو
اہل دل کے درمیاں تھے میرؔ تماب سخن ہے شعبدہ کاروں کے بیچ
عشق سر تا بہ قدم آتش سوزاں ہے مگراس میں شعلہ نہ شرارہ نہ دھواں ہوتا ہے
آتش گل کوئی چنگاری نہیں شعلہ نہیںپھول کھلتے ہیں تو گلشن مرا جلتا کیوں ہے
خموش جلنے کا دل کے کوئی گواہ نہیںکہ شعلہ سرخ نہیں ہے دھواں سیاہ نہیں
ہوا سہلا رہی ہے اس کے تن کووہ شعلہ اب شرارے دے رہا ہے
مرے گماں نے مرے سب یقیں جلا ڈالےذرا سا شعلہ بھری بستیوں کو چاٹ گیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books