aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "समाँ"
یوں برستی ہیں تصور میں پرانی یادیںجیسے برسات کی رم جھم میں سماں ہوتا ہے
ارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکےمیرا ہی دل ہے وہ کہ جہاں تو سما سکے
عقل میں جو گھر گیا لا انتہا کیوں کر ہواجو سما میں آ گیا پھر وہ خدا کیوں کر ہوا
روز بستے ہیں کئی شہر نئےروز دھرتی میں سما جاتے ہیں
الفت نے تری ہم کو تو رکھا نہ کہیں کادریا کا نہ جنگل کا سما کا نہ زمیں کا
آنکھوں میں بس کے دل میں سما کر چلے گئےخوابیدہ زندگی تھی جگا کر چلے گئے
دل میں سما گئی ہیں قیامت کی شوخیاںدو چار دن رہا تھا کسی کی نگاہ میں
شب وصل تھی چاندنی کا سماں تھابغل میں صنم تھا خدا مہرباں تھا
مبارک مبارک نیا سال آیاخوشی کا سماں ساری دنیا پہ چھایا
دل سے دل نظروں سے نظروں کے الجھنے کا سماںجیسے صحراؤں میں نیند آئی ہو دیوانوں کو
مقام وصل تو ارض و سما کے بیچ میں ہےمیں اس زمین سے نکلوں تو آسماں سے نکل
ہولی کے اب بہانے چھڑکا ہے رنگ کس نےنام خدا تجھ اوپر اس آن عجب سماں ہے
یہ بھیگی رات یہ ٹھنڈا سماں یہ کیف بہاریہ کوئی وقت ہے پہلو سے اٹھ کے جانے کا
آج تک یاد ہے وہ شام جدائی کا سماںتیری آواز کی لرزش ترے لہجے کی تھکن
میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائےنہ جھکاؤ تم نگاہیں کہیں رات ڈھل نہ جائے
وہ تیرے بچھڑنے کا سماں یاد جب آیابیتے ہوئے لمحوں کو سسکتے ہوئے دیکھا
کیا کام کیا تم نے تھی یہ بھی ادا کوئیپردے سے نکل آنا اور جی میں سما جانا
تمام عالم سے موڑ کر منہ میں اپنے اندر سما گیا ہوںمجھے نہ آواز دے زمانہ میں اپنی آواز سن رہا ہوں
اتنا بھی نہ ہو کوئی حیا داردیکھا تو سما گئے نظر میں
مجھ سا عاشق آپ سا معشوق تب ہووے نصیبجب خدا اک دوسرا ارض و سما پیدا کرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books