aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सियर"
سیہ بختی میں کب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہےکہ تاریکی میں سایہ بھی جدا رہتا ہے انساں سے
کس درد سے روشن ہے سیہ خانۂ ہستیسورج نظر آتا ہے ہمیں رات گئے بھی
سیا ہے زخم بلبل گل نے خار اور بوئے گلشن سےسوئی تاگا ہمارے چاک دل کا ہے کہاں دیکھیں
میری راتیں بھی سیہ دن بھی اندھیرے میرےرنگ یہ میرے مقدر میں کہاں سے آیا
دل سیہ ہے بال ہیں سب اپنے پیری میں سفیدگھر کے اندر ہے اندھیرا اور باہر چاندنی
اب سپر ڈھونڈ کوئی اپنے لیےتیر کم رہ گئے کمانوں میں
یہ ابر ہے یا فیل سیہ مست ہے ساقیبجلی کے جو ہے پاؤں میں زنجیر ہوا پر
تنہا ترے ماتم میں نہیں شام سیہ پوشرہتا ہے سدا چاک گریبان سحر بھی
پاس حیات کا خیال ہم کو بہت برا لگاپس بہ ہجوم معرکہ جان کے بے سپر گئے
جلوہ مچل پڑے تو سحر کا گماں ہوازلفیں بکھر گئیں تو سیاہ رات ہو گئی
تمہاری یاد ہے ماتم کناں ابھی مجھ میںتمہارا درد ابھی تک سیہ لباس میں ہے
دل اور سیہ ہو گئے ماہ رمضاں میںاک حوض ہے آئینۂ نیرنگ زمیں پر
اس چشم سیہ مست پہ گیسو ہیں پریشاںمے خانے پہ گھنگھور گھٹا کھیل رہی ہے
ہمارا کعبۂ مقصود تیرا طاق ابرو ہےتری چشم سیہ کو ہم نے آہوئے حرم پایا
رفو پھر کیجیو پیراہن یوسف کو اے خیاطسیا جائے تو سی پہلے تو چاک دل زلیخا کا
کیوں کر ان کالی بلاؤں سے بچے گا عاشقخط سیہ خال سیہ زلف سیہ چشم سیاہ
عاشق کی سیہ روزی ایجاد ہوئی جس دناس روز سے خوابوں کی یہ زلف پریشاں ہے
مئے کوثر کا اثر چشم سیہ فام میں ہےساقیٔ مست عجب کیف ترے جام میں ہے
سنگ بے حس سے اٹھی موج سیہ تاب کوئیسرسراتا ہوا اک سانپ کھنڈر سے نکلا
ادھر بھی اک نظر اے جلوۂ رنگین و بیگانہطلوع ماہ کا ہے منتظر میرا سیہ خانہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books