aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सियाह-रात"
سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کایہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
اتنی سیاہ رات میں اتنی سی روشنییہ چاند وہ نہیں مرا مہتاب اور ہے
سیاہ رات کے پہلو میں جسم کے اندرکسی گناہ کی خواہش کو پالتے رہنا
ستون دار پہ رکھتے چلو سروں کے چراغجہاں تلک یہ ستم کی سیاہ رات چلے
میں تلخی حیات سے گھبرا کے پی گیاغم کی سیاہ رات سے گھبرا کے پی گیا
کتاب زیست میں باب الم بھی ہو محفوظسیاہ رات کا منظر سحر میں رکھا جائے
میں روشنی پہ زندگی کا نام لکھ کے آ گیااسے مٹا مٹا کے یہ سیاہ رات تھک گئی
مے سے غرض نشاط ہے کس رو سیاہ کواک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہیئے
میں اور کتنے ستاروں کو ڈوبتا دیکھوںسیاہ رات کی کشتی سے اب اتار مجھے
جلوہ مچل پڑے تو سحر کا گماں ہوازلفیں بکھر گئیں تو سیاہ رات ہو گئی
سیاہ دشت کی جانب سفر دوبارہ کیانہ جانے قاف کی پریوں نے کیا اشارہ کیا
دھوپ کافی دور تک تھی راہ میںلمحہ لمحہ ہو گیا پیکر سیاہ
فضا میں چپ کی سیاہی گھلی ہے آج کی راتلہو سے حکم کی تعمیل ہونے والی ہے
اس سیہ خانے میں تجھ کو جاگنا ہے رات بھران ستاروں کو نہ بے مقصد ہتھیلی پر بجھا
کس درد سے روشن ہے سیہ خانۂ ہستیسورج نظر آتا ہے ہمیں رات گئے بھی
کیا کہیں اپنی سیہ بختی ہی کا اندھیر ہےورنہ سب کی ہجر کی رات ایسی کالی بھی نہیں
سیاہی پھیرتی جاتی ہیں راتیں بحر و بر پہانہی تاریکیوں سے مجھ کو بھی حصہ ملے گا
میری راتیں بھی سیہ دن بھی اندھیرے میرےرنگ یہ میرے مقدر میں کہاں سے آیا
عالم پیری میں کیا موئے سیہ کا اعتبارصبح صادق دیتی ہے جھوٹی گواہی رات کی
چاند چل دیا چپ چاپ سو گئے ستارے بھیرات کی سیاہی میں دل کا داغ جلتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books