aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हलाक"
عالم کو اک ہلاک کیا اس نے مصحفیؔدنیا میں اس قدر بھی کوئی خوبرو نہ ہو
مت ہلاک اتنا کرو مجھ کو ملامت کر کرنیک نامو تمہیں کیا مجھ سے ہے بد نام سے کام
بھیڑیے اور اشتراک شدہبیچ میں اک ہرن ہلاک شدہ
استاد محترم نے کی اصلاح شعر کیلیکن ہلاک شعر کا مفہوم کر دیا
کچرے سے اٹھائی جو کسی طفل نے روٹیپھر حلق سے میرے کوئی لقمہ نہیں اترا
حلال رزق کا مطلب کسان سے پوچھوپسینہ بن کے بدن سے لہو نکلتا ہے
رقیب قتل ہوا اس کی تیغ ابرو سےحرام زادہ تھا اچھا ہوا حلال ہوا
برا ہی کیا ہے برتنا پرانی رسموں کاکبھی شراب کا پینا بھی کیا حلال نہ تھا
ملے گا غیر بھی ان کے گلے بہ شوق اے دلحلال کرنے مجھے عید کا ہلال آیا
زاہد شراب ناب ہو یا بادۂ طہورپینے ہی پر جب آئے حرام و حلال کیا
کیا شراب ناب نے پستی سے پایا ہے عروجسر چڑھی ہے حلق سے نیچے اتر جانے کے بعد
جناب شیخ کو سوجھے نہ پھر حرام و حلالابھی پئیں جو ملے مفت کی شراب کہیں
میری نیندیں حرام کیا ہوں گیگھر میں رزق حلال آتا ہے
واعظ یہ مے کدہ ہے نہ مسجد کہ اس جگہذکر حلال پر بھی ہے فتویٰ حرام کا
فتویٰ دیا ہے مفتیٔ ابر بہار نےتوبہ کا خون بادہ کشوں کو حلال ہے
اتریں گے کس کے حلق سے یہ دل خراش گھونٹکس کو پیام دوں کہ مرے ساتھ آ کے پی
مفتیٔ ناز نے دیا فتویٰخون عاشق حلال کرتا ہے
اٹھی ہے چشم ساقیٔ مے خانہ بزم پریہ وقت وہ نہیں کہ حلال و حرام دیکھ
کریم جو مجھے دیتا ہے بانٹ کھاتا ہوںمرے طریق میں تنہا خوری حلال نہیں
کہاں تک اے واعظو یہ جھگڑے مزے اٹھانے دو بے خودی کےجو ہوش میں ہوں تو میں یہ سمجھوں حرام کیا ہے حلال کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books