aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हादसा"
مجھے خبر تھی مرا انتظار گھر میں رہایہ حادثہ تھا کہ میں عمر بھر سفر میں رہا
ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تکبات نہیں کہی گئی بات نہیں سنی گئی
تم ابھی شہر میں کیا نئے آئے ہورک گئے راہ میں حادثہ دیکھ کر
زندگی اک حادثہ ہے اور کیسا حادثہموت سے بھی ختم جس کا سلسلہ ہوتا نہیں
ہمارے پیش نظر منزلیں کچھ اور بھی تھیںیہ حادثہ ہے کہ ہم تیرے پاس آ پہنچے
بانیؔ ذرا سنبھل کے محبت کا موڑ کاٹاک حادثہ بھی تاک میں ہوگا یہیں کہیں
تجھ سے بچھڑنا کوئی نیا حادثہ نہیںایسے ہزاروں قصے ہماری خبر میں ہیں
یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہےکھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے
بہت دنوں سے کوئی حادثہ نہیں گزراکہیں زمانے کو ہم یاد پھر نہ آ جائیں
ہونے والا تھا اک حادثہ رہ گیاکل کا سب سے بڑا واقعہ رہ گیا
کسے خبر تھی کہ یہ واقعہ بھی ہونا تھاکہ کھیل کھیل میں اک حادثہ بھی ہونا تھا
روکے سے کہیں حادثۂ وقت رکا ہےشعلوں سے بچا شہر تو شبنم سے جلا ہے
کچھ نہیں کار فلک حادثہ پاشی کے سوافلسفہ کچھ نہیں الفاظ تراشی کے سوا
نہ سوچو ترک تعلق کے موڑ پر رک کرقدم بڑھاؤ کہ یہ حادثہ ضروری ہے
یہ حادثہ ہے کہ ناراض ہو گیا سورجمیں رو رہا تھا لپٹ کر خود اپنے سائے سے
حادثہ یہ ہے کہ ہم جاں نہ معطر کر پائےوہ تو خوش بو تھا اسے یوں بھی بکھر جانا تھا
حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہواکوئی ٹھہرا نہیں حادثہ دیکھ کر
یہ حادثہ تو ہوا ہی نہیں ہے تیرے بعدغزل کسی کو کہا ہی نہیں ہے تیرے بعد
یہ حادثہ بھی ترے شہر میں ہوا ہوگاتمام شہر مجھے ڈھونڈھتا پھرا ہوگا
مجھ سا انجان کسی موڑ پہ کھو سکتا ہےحادثہ کوئی بھی اس شہر میں ہو سکتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books