aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".hmd"
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
محبت کی تو کوئی حد، کوئی سرحد نہیں ہوتیہمارے درمیاں یہ فاصلے، کیسے نکل آئے
حد ہے اپنی طرف نہیں میں بھیاور ان کی طرف خدائی ہے
حد سے بڑھے جو علم تو ہے جہل دوستوسب کچھ جو جانتے ہیں وہ کچھ جانتے نہیں
پلکوں کی حد کو توڑ کے دامن پہ آ گرااک اشک میرے صبر کی توہین کر گیا
حد سے ٹکراتی ہے جو شے وہ پلٹتی ہے ضرورخود بھی روئیں گے غریبوں کو رلانے والے
آپ کی نازک کمر پر بوجھ پڑتا ہے بہتبڑھ چلے ہیں حد سے گیسو کچھ انہیں کم کیجئے
بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلکہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے کیا
حد سے بڑھ کر حسین لگتے ہوجھوٹی قسمیں ضرور کھایا کرو
میں نے بھی دیکھنے کی حد کر دیوہ بھی تصویر سے نکل آیا
ہے تا حد امکاں کوئی بستی نہ بیاباںآنکھوں میں کوئی خواب دکھائی نہیں دیتا
یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہےحد نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے
وہ ظلم بھی اب ظلم کی حد تک نہیں کرتےآخر انہیں کس بات کا احساس ہوا ہے
حد سے گزرا جب انتظار تراموت کا ہم نے انتظار کیا
اگر وہ آج رات حد التفات توڑ دےکبھی پھر اس سے پیار کا خیال بھی نہ آئے گا
حد چاہئے سزا میں عقوبت کے واسطےآخر گناہ گار ہوں کافر نہیں ہوں میں
نظر سے حد نظر تک تمام تاریکییہ اہتمام ہے اک وعدۂ سحر کے لیے
پہلے یہ شکر کہ ہم حد ادب سے نہ بڑھےاب یہ شکوہ کہ شرافت نے کہیں کا نہ رکھا
تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقوتاحد نظر ایک بیابان سا کیوں ہے
اک بے وفا کے پیار میں حد سے گزر گئےکافر کے پیار نے ہمیں کافر بنا دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books