aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".odll"
عدل گاہیں تو دور کی شے ہیںقتل اخبار تک نہیں پہنچا
ہجوم حشر میں کھولوں گا عدل کا دفترابھی تو فیصلے تحریر کر رہا ہوں میں
اور مت دیکھیے اب عدل جہانگیر کے خواباور کچھ کیجئے زنجیر ہلانے کے سوا
ظلم بھی شرما رہا ہے عدل کی میزان سےکود جانا چاہیے مینار پاکستان سے
عدل سے کر سلطنت اے دل تو تن کے ملک میںوقت فرصت بوجھ لے یہ حکمرانی پھر کہاں
عشق نازک مزاج ہے بے حدعقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
نہ پوچھو حسن کی تعریف ہم سےمحبت جس سے ہو بس وہ حسیں ہے
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیںفالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
عید کا چاند تم نے دیکھ لیاچاند کی عید ہو گئی ہوگی
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکنطوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے
میرے ٹوٹے حوصلے کے پر نکلتے دیکھ کراس نے دیواروں کو اپنی اور اونچا کر دیا
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیںمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
کس طرح جمع کیجئے اب اپنے آپ کوکاغذ بکھر رہے ہیں پرانی کتاب کے
اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دلہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالمرسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
پہلے اس میں اک ادا تھی ناز تھا انداز تھاروٹھنا اب تو تری عادت میں شامل ہو گیا
آپ نے تصویر بھیجی میں نے دیکھی غور سےہر ادا اچھی خموشی کی ادا اچھی نہیں
جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیفان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books