aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".rps"
کچھ تو ترے موسم ہی مجھے راس کم آئےاور کچھ مری مٹی میں بغاوت بھی بہت تھی
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئےخدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
اس شہر کو راس آئی ہم جیسوں کی گم نامیہم نام بتاتے تو یہ شہر بھی جل جاتا
ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہےدو زہر کے پیالوں میں قضا کھیل رہی ہے
راس آنے لگی دنیا تو کہا دل نے کہ جااب تجھے درد کی دولت نہیں ملنے والی
سو ملیں زندگی سے سوغاتیںہم کو آوارگی ہی راس آئی
غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا کیا اب تم سے بیان کریںغم بھی راس آیا دل کو اور ہی کچھ سامان کریں
سنتا ہوں کہ تجھ کو بھی زمانے سے گلہ ہےمجھ کو بھی یہ دنیا نہیں راس آئی ادھر آ
ہے اشک و آہ راس ہمارے مزاج کویعنی پلے ہوئے اسی آب و ہوا کے ہیں
مسکرانا کبھی نہ راس آیاہر ہنسی ایک واردات بنی
پریشاں ہو کے دل ترک تعلق پر ہے آمادہمحبت میں یہ صورت بھی نہ راس آئی تو کیا ہوگا
بے وفا کچھ نہیں تیری تقصیرمجھ کو میری وفا ہی راس نہیں
در بدر ہونے سے پہلے کبھی سوچا بھی نہ تھاگھر مجھے راس نہ آیا تو کدھر جاؤں گا
سانس لینے میں درد ہوتا ہےاب ہوا زندگی کی راس نہیں
راس آ جاتیں ہمیں بھی عید کی خوشیاں تمامکاش تو بھی پاس ہوتا عید کے لمحات میں
آفت جاں ہوئی اس روئے کتابی کی یادراس آیا نہ مجھے حافظ قرآں ہونا
نفس نفس پہ یہاں رحمتوں کی بارش ہےہے بد نصیب جسے زندگی نہ راس آئی
مجھ کو تو خیر خانہ بدوشی ہی راس تھیتیرے لیے مکان بنانا پڑا مجھے
آغاز تو اچھا تھا فناؔ دن بھی بھلے تھےپھر راس مجھے عشق کا انجام نہ آیا
دل کو غم راس ہے یوں گل کو صبا ہو جیسےاب تو یہ درد کی صورت ہی دوا ہو جیسے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books