aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".wce"
اے وائے انقلاب زمانے کے جور سےدلی ظفرؔ کے ہاتھ سے پل میں نکل گئی
آگے ہی بن کہے تو کہے ہے نہیں نہیںتجھ سے ابھی تو ہم نے وے باتیں کہی نہیں
وائے قسمت وہ بھی کہتے ہیں براہم برے سب سے ہوئے جن کے لیے
وے صورتیں الٰہی کس ملک بستیاں ہیںاب دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستیاں ہیں
وائے خوش فہمی کہ پرواز یقیں سے بھی گئےآسماں چھونے کی خواہش میں زمیں سے بھی گئے
وے دن گئے کہ آنکھیں دریا سی بہتیاں تھیںسوکھا پڑا ہے اب تو مدت سے یہ دو آبا
مجھ کو یہ سوچ ہے جیتے ہیں وے کیوں کر یارباپنے معشوقوں سے جو شخص جدا رہتے ہیں
مرتے مرتے دیکھنے کی آرزو رہ جائے گیوائے ناکامی کہ اس کافر کا خنجر تیز ہے
وائے غربت کہ ہوئے جس کے لئے خانہ خرابسن کے آواز بھی گھر سے نہ وہ باہر نکلا
پھرتے تھے دشت دشت دوانے کدھر گئےوے عاشقی کے ہائے زمانے کدھر گئے
کل نظیرؔ اس نے جو پوچھا بزبان پنجابنیہ وچ مینڈی اے کی حال تسادا وے میاں
پی شراب نام رنداں تا اثر سوں کیف کےذکر اللہ اللہ ہو وے گر کہے تو رام رام
وے بالوں میں کلر لگوا چکا ہےیہ دھوکہ پانچ سو میں کھا چکا ہے
وائے ناکامئ قسمت کہ بھنور سے بچ کرلب ساحل پہ جو آئے تو کگارا ٹوٹا
گر کسی غیر کو فرماؤ گے تب جانو گےوے ہمیں ہیں کہ بجا لاویں جو ارشاد کرو
رکھتے ہیں دہانوں پہ سدا مہر خموشیوے لوگ جنہیں آتی ہے گفتار محبت
وے راتیں جو گزرتی ہی نہیں تھیںانہیں گزرے زمانے ہو گئے ہیں
وائے قسمت سبب اس کا بھی یہ وحشت ٹھہریدر و دیوار میں رہ کر بھی میں بے گھر نکلا
مژگاں سے اس کے کیوں کر دل چھٹ سکے ہماراگھیرے ہوے ہیں اس کو وے خار سب طرف سے
یاد آتے ہیں وے دن بہتکیوں نہ وے دن دوبارا کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books