aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Dhah"
دیر و حرم بھی ڈھ گئے جب دل نہیں رہاسب دیکھتے ہی دیکھتے ویرانہ ہو گیا
رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گیدیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے
ہمیں ہے شوق کہ بے پردہ تم کو دیکھیں گےتمہیں ہے شرم تو آنکھوں پہ ہاتھ دھر لینا
کل تھکے ہارے پرندوں نے نصیحت کی مجھےشام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو
اوس سے پیاس کہاں بجھتی ہےموسلا دھار برس میری جان
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہےعمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوںدیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
گھر میں رہتے ہوئے غیروں کی طرح ہوتی ہیںلڑکیاں دھان کے پودوں کی طرح ہوتی ہیں
کچھ دور تک تو چمکی تھی میرے لہو کی دھارپھر رات اپنے ساتھ بہا لے گئی مجھے
نہ ہو قمیض تو پاؤں سے پیٹ ڈھک لیں گےیہ لوگ کتنے مناسب ہیں اس سفر کے لیے
آتی ہے دھار ان کے کرم سے شعور میںدشمن ملے ہیں دوست سے بہتر کبھی کبھی
من کی دولت ہاتھ آتی ہے تو پھر جاتی نہیںتن کی دولت چھاؤں ہے آتا ہے دھن جاتا ہے دھن
غیر سے دور مگر اس کی نگاہوں کے قریںمحفل یار میں اس ڈھب سے الگ بیٹھا ہوں
کیا کہوں دیدۂ تر یہ تو مرا چہرہ ہےسنگ کٹ جاتے ہیں بارش کی جہاں دھار گرے
ضرورت ڈھل گئی رشتے میں ورنہیہاں کوئی کسی کا اپنا کب ہے
تیرے سانچے میں ڈھل گیا آخرشہر سارا بدل گیا آخر
ان کا آنا حشر سے کچھ کم نہ تھااور جب پلٹے قیامت ڈھا گئے
دوست نے دل کو توڑ کے نقش وفا مٹا دیاسمجھے تھے ہم جسے خلیل کعبہ اسی نے ڈھا دیا
کہیں شعر و نغمہ بن کے کہیں آنسوؤں میں ڈھل کےوہ مجھے ملے تو لیکن کئی صورتیں بدل کے
ہمیں بھی عرض تمنا کا ڈھب نہیں آتامزاج یار بھی سادہ ہے کیا کیا جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books