aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Dolii"
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہمٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
دلی میں آج بھیک بھی ملتی نہیں انہیںتھا کل تلک دماغ جنہیں تاج و تخت کا
دل کی بستی پرانی دلی ہےجو بھی گزرا ہے اس نے لوٹا ہے
چہرے پہ سارے شہر کے گرد ملال ہےجو دل کا حال ہے وہی دلی کا حال ہے
اچھی صورت بھی کیا بری شے ہےجس نے ڈالی بری نظر ڈالی
بات ساقی کی نہ ٹالی جائے گیکر کے توبہ توڑ ڈالی جائے گی
دلی کہاں گئیں ترے کوچوں کی رونقیںگلیوں سے سر جھکا کے گزرنے لگا ہوں میں
ہم دلی بھی ہو آئے ہیں لاہور بھی گھومےاے یار مگر تیری گلی تیری گلی ہے
امیر زادوں سے دلی کے مل نہ تا مقدورکہ ہم فقیر ہوئے ہیں انہیں کی دولت سے
اے وائے انقلاب زمانے کے جور سےدلی ظفرؔ کے ہاتھ سے پل میں نکل گئی
بزدلی ہوگی چراغوں کو دکھانا آنکھیںابر چھٹ جائے تو سورج سے ملانا آنکھیں
کیا تباہ تو دلی نے بھی بہت بسملؔمگر خدا کی قسم لکھنؤ نے لوٹ لیا
مجھ سے تو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنییہ تری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو
ان دنوں گرچہ دکن میں ہے بڑی قدر سخنکون جائے ذوقؔ پر دلی کی گلیاں چھوڑ کر
اے مصحفیؔ تو ان سے محبت نہ کیجیوظالم غضب ہی ہوتی ہیں یہ دلی والیاں
پھول کیا ڈالوگے تربت پر مریخاک بھی تم سے نہ ڈالی جائے گی
جناب کیفؔ یہ دلی ہے میرؔ و غالبؔ کییہاں کسی کی طرف داریاں نہیں چلتیں
مجھ سے دلی کی نہیں دل کی کہانی سنئےشہر تو یہ بھی کئی بار لٹا ہے مجھ میں
دلی چھٹی تھی پہلے اب لکھنؤ بھی چھوڑیںدو شہر تھے یہ اپنے دونوں تباہ نکلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books