aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Duub"
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگیتو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گامیں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا
حسیں تیری آنکھیں حسیں تیرے آنسویہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
یہ پانی خامشی سے بہہ رہا ہےاسے دیکھیں کہ اس میں ڈوب جائیں
مجھے روکے گا تو اے ناخدا کیا غرق ہونے سےکہ جن کو ڈوبنا ہے ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں
وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھاپانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے
عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیامرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے
نہ جانے کتنے چراغوں کو مل گئی شہرتاک آفتاب کے بے وقت ڈوب جانے سے
رات کو روز ڈوب جاتا ہےچاند کو تیرنا سکھانا ہے
تم میرے لیے اتنے پریشان سے کیوں ہومیں ڈوب بھی جاتا تو کہیں اور ابھرتا
ڈوب جائیں نہ پھول کی نبضیںاے خدا موسموں کی سانسیں کھول
میری آنکھوں میں اترنے والےڈوب جانا تری عادت تو نہیں
کشتی چلا رہا ہے مگر کس ادا کے ساتھہم بھی نہ ڈوب جائیں کہیں نا خدا کے ساتھ
حمام کے آئینے میں شب ڈوب رہی تھیسگریٹ سے نئے دن کا دھواں پھیل رہا تھا
وہ تھے جواب کے ساحل پہ منتظر لیکنسمے کی ناؤ میں میرا سوال ڈوب گیا
پکارتے ہیں انہیں ساحلوں کے سناٹےجو لوگ ڈوب گئے کشتیاں بناتے ہوئے
یہ کناروں سے کھیلنے والےڈوب جائیں تو کیا تماشا ہو
اللہ ری جسم یار کی خوبی کہ خودبخودرنگینیوں میں ڈوب گیا پیرہن تمام
ناؤ نہ ڈوبی دریا میںناؤ میں دریا ڈوب گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books