aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Gariib-e-dasht"
دیکھ کر میرا دشت تنہائیرنگ روئے بہار اترا ہے
دینی تھی داد تشنہ لبی جس غریب کووہ بزم میں نہیں ہے تو ساقی اداس ہے
امیر شہر کی تھوڑی سی کجروی کے سببغریب شہر نے دیکھے ہیں المیے کتنے
غریب شہر تو فاقے سے مر گیا عارفؔامیر شہر نے ہیرے سے خودکشی کر لی
میں ابر و باد سے طوفاں سے سب سے ڈرتا ہوںغریب شہر ہوں کاغذ کے گھر میں رہتا ہوں
کوئی جلتا ہے تماشا بن کے اس کی بزم میںمیں غریب شہر تھا پنہاں کا پنہاں جل گیا
سرحد دشت سے آبادی کو جانے والوشہر میں اور بھی خوں ریز نظارے ہوں گے
میں کوچۂ جاناں سے سوئے دشت چلا ہوںکچھ دیر میں ہونے کو ہے اب چاند گہن دیکھ
طے کر لیا ہے میں نے سرابوں بھرا سفراے دشت اب مجھے مرا انعام چاہیے
ہم دوانوں کو بس ہے پوشش سےدامن دشت و چادر مہتاب
اللہ رے ذوق دشت نوردی کہ بعد مرگہلتے ہیں خود بہ خود مرے اندر کفن کے پاؤں
تیز رکھیو سر ہر خار کو اے دشت جنوںشاید آ جائے کوئی آبلہ پا میرے بعد
ہوں تشنہ کام دشت شہادت زبس کہ میںگرتا ہوں آب خنجر و شمشیر دیکھ کر
دوسرا ایسا کہاں اے دشت خلوت کا مقاماپنی ویرانی کو لے کر میرے ویرانے میں آ
اے وطن جب بھی سر دشت کوئی پھول کھلادیکھ کر تیرے شہیدوں کی نشانی رویا
یک قلم کاغذ آتش زدہ ہے صفحۂ دشتنقش پا میں ہے تب گرمی رفتار ہنوز
سمٹا ترا خیال تو گل رنگ اشک تھاپھیلا تو مثل دشت وفا پھیلتا گیا
پیوستہ گرد دشت رہی گر تۂ دروںآیا ہے جسم قیس اگر پیرہن کے بیچ
بسیط دشت کی حرمت کو بام و در دے دےمرے خدایا مجھے بھی تو ایک گھر دے دے
سیلاب امنڈ کے شہر کی گلیوں میں آ گئےلیکن غریب شہر کا دامن نہ تر ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books