aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHaak-e-vatan"
اے خاک وطن تجھ سے میں شرمندہ بہت ہوںمہنگائی کے موسم میں یہ تہوار پڑا ہے
اے خاک وطن اب تو وفاؤں کا صلا دےمیں ٹوٹتی سانسوں کی فصیلوں پہ کھڑا ہوں
شامل ہمارا خون بھی خاک وطن میں ہےمٹی اسی زمیں کی ہمارے بدن میں ہے
معراج عقیدت ہے کہ تعویذ کی صورتبازو پہ کوئی خاک وطن باندھے ہوئے ہے
ہم خون کی قسطیں تو کئی دے چکے لیکناے خاک وطن قرض ادا کیوں نہیں ہوتا
ہم بھی ترے بیٹے ہیں ذرا دیکھ ہمیں بھیاے خاک وطن تجھ سے شکایت نہیں کرتے
خاک شبلیؔ سے خمیر اپنا بھی اٹھا ہے فضاؔنام اردو کا ہوا ہے اسی گھر سے اونچا
ہر شخص معترف کہ محب وطن ہوں میںپھر عدلیہ نے کیوں سر مقتل کیا مجھے
کس طرح کر دیا دل نازک کو چور چوراس واقعہ کی خاک ہے پتھر کو اطلاع
مجھے جب مار ہی ڈالا تو اب دونوں برابر ہیںاڑاؤ خاک صرصر بن کے یا باد صبا بن کر
نہ ہوگا رائیگاں خون شہیدان وطن ہرگزیہی سرخی بنے گی ایک دن عنوان آزادی
ہم اہل قفس تنہا بھی نہیں ہر روز نسیم صبح وطنیادوں سے معطر آتی ہے اشکوں سے منور جاتی ہے
آنکھوں کو تمنا ہے خاک در جاناں کیخاک در ہر کوچہ اکسیر نہیں ہوتی
دلوں میں حب وطن ہے اگر تو ایک رہونکھارنا یہ چمن ہے اگر تو ایک رہو
عزیزان وطن کو غنچہ و برگ و ثمر جاناخدا کو باغباں اور قوم کو ہم نے شجر جانا
بس دریچے سے لگے بیٹھے رہے اہل سفرسبزہ جلتا رہا اور یاد وطن آتی رہی
بسا اوقات حرمت بھی قلم کی داؤ پر رکھ دیلٹیروں کو محبان وطن لکھنا پڑا مجھ کو
سر بکف ہند کے جاں باز وطن لڑتے ہیںتیغ نو لے صف دشمن میں گھسے پڑتے ہیں
زمانے نے مجھ جرعہ کش کو ندانکیا خاک و خشت سر خم کیا
خوں شہیدان وطن کا رنگ لا کر ہی رہاآج یہ جنت نشاں ہندوستاں آزاد ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books