aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHail-e-karishma"
خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خردجو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
ادا و ناز و کرشمہ جفا و جور و ستمادھر یہ سب ہیں ادھر ایک میری جاں تنہا
گر آپ پہلے رشتۂ الفت نہ توڑتےمر مٹ کے ہم بھی خیر نبھاتے کسی طرح
آئنے پر کوئی تہمت نہ دھروخال و خد اپنے سنوارو صاحب
اے خال رخ یار تجھے ٹھیک بناتاجا چھوڑ دیا حافظ قرآن سمجھ کر
یہ مٹی میرے خال و خد چرا کرترا چہرہ بناتی جا رہی ہے
تیرے اندر کی اداسی کے مشابہ ہوں میںخال و خد سے نہیں آواز سے پہچان مجھے
آپ اگر سمجھا دیں خال و خد منظر کےہم اپنی حیرت کا نام بتا سکتے ہیں
میں تو لائق نہیں تھا شر کے بھیرکھ دیے اس نے خیر و شر مجھ میں
خال و عارض کا تصور ہے ہمارے دل میںایک ہندو بھی ہے کعبے میں مسلمان کے ساتھ
فراق رت میں بھی کچھ لذتیں وصال کی ہیںخیال ہی میں ترے خال و خد ابھارا کریں
یہ عجز ہے کہ قناعت ہے کچھ نہیں کھلتابہت دنوں سے وہ خیر و خبر سے باہر ہے
مجھ سے بھی راہگیر سے بھی راہ یار کویکساں ہے دونوں پاؤں تلے خیر و شر کی راہ
عورت کے خال و خد پہ بہت داد ہو کہ یہمیرے خدا کا شہرۂ آفاق شعر ہے
بوسۂ خال لب جاناں کی کیفیت نہ پوچھنشۂ مے سے زیادہ نشۂ افیوں ہوا
خال لب آفت جاں تھا مجھے معلوم نہ تھادام دانے میں نہاں تھا مجھے معلوم نہ تھا
فلفل خال ملاحت کے تصور میں ترےچرچراہٹ ہے کباب دل بریان میں کیا
خال و خط سے عیب اس کے روئے اقدس کو نہیںحسن ہے مصحف میں ہونا نقطۂ اعراب کا
جسے نا خواب کہتے ہیں اسی کو خواب کہتے ہیںتمیز خیر و شر میں نکتۂ صد معتبر کیا ہے
ردائے سنگ اوڑھ کر نہ سو گیا ہو کانچ بھیحریم زخم لازمی ہے خیر و شر کی جانچ بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books