aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHanjar-e-qaatil"
کیوں شریک غم بناتے ہو کسی کو اے قتیلؔاپنی سولی اپنے کاندھے پر اٹھاؤ چپ رہو
ترک وفا کے بعد یہ اس کی ادا قتیلؔمجھ کو ستائے کوئی تو اس کو برا لگے
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
مری نگاہ رہے صرف روئے قاتل پرگلوں پہ خنجر بے آبدار چلتا رہے
معصوم ہے معصوم بہت امن کی دیویقبضہ میں لیے خنجر خوں خار ابھی تک
ناوک ظلم اٹھا دشنۂ اندوہ سنبھاللطف کے خنجر بے نام سے مت مار مجھے
اٹھا پردہ تو محشر بھی اٹھے گا دیدۂ دل میںقیامت چھپ کے بیٹھی ہے نقاب روئے قاتل میں
قاتل کو روشنی میں دکھائی دیا نہ میںایسی چمک تھی خنجر براں میں بچ گیا
آئی کیا جی میں تیغ قاتل کےکہ جدا ہو گئی گلے مل کے
چھپاتا کیا ہے منہ کب تک چھپے گاتجھے سب شہر قاتل جانتا ہے
ہوں تشنہ کام دشت شہادت زبس کہ میںگرتا ہوں آب خنجر و شمشیر دیکھ کر
نظارۂ قاتل نے کیا محو یہ ہم کوگردن پہ چمکتی ہوئی شمشیر نہ سوجھی
بہت قریب ہے مضطرؔ وہ زندگی کا نظامنظر نہ آئے گا جب کوئی بسمل و قاتل
ایک کو ایک نہیں رشک سے مرنے دیتایہ نیا کوچۂ قاتل میں تماشا دیکھا
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہےدیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
دیکھ دامن گیر محشر میں ترے ہوئیں گے ہمخوں ہمارا اپنے دامن سے نہ اے قاتل چھڑا
تیز کب تک ہوگی کب تک باڑھ رکھی جائے گیاب تو اے قاتل تری شمشیر آدھی رہ گئی
بناتے ہیں ہزاروں زخم خنداں خنجر غم سےدل ناشاد کو ہم اس طرح پر شاد کرتے ہیں
وہ کمسن ہیں انہیں مشق ستم کو چاہئے مدتابھی تو نام سن کر خنجر و پیکاں کا ڈرتے ہیں
جبیں پر سادگی نیچی نگاہیں بات میں نرمیمخاطب کون کر سکتا ہے تم کو لفظ قاتل سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books