aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHariidnaa"
بچہ مجبوریوں کو کیا جانےاک کھلونا خریدنا تھا مجھے
دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوںبازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
وہ چاہتا تھا کہ کاسہ خرید لے میرامیں اس کے تاج کی قیمت لگا کے لوٹ آیا
اگرچہ پھول یہ اپنے لیے خریدے ہیںکوئی جو پوچھے تو کہہ دوں گا اس نے بھیجے ہیں
ہم نے تو بازار میں دنیا بیچی اور خریدی ہےہم کو کیا معلوم کسی کو کیسے چاہا جاتا ہے
ادھر ادھر کے سنائے ہزار افسانےدلوں کی بات سنانے کا حوصلہ نہ ہوا
ہر گھڑی چشم خریدار میں رہنے کے لیےکچھ ہنر چاہئے بازار میں رہنے کے لیے
اب ہم بھی سوچتے ہیں کہ بازار گرم ہےاپنا ضمیر بیچ کے دنیا خرید لیں
دل کی قیمت تو محبت کے سوا کچھ بھی نہ تھیجو ملے صورت زیبا کے خریدار ملے
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
سودا وہ کیا کرے گا خریدار دیکھ کرگھبرا گیا جو گرمئ بازار دیکھ کر
پھر اس کے بعد یہ بازار دل نہیں لگناخرید لیجئے صاحب غلام آخری ہے
چلے آتے ہیں بے موسم کی بارش کی طرح آنسوبسا اوقات رونے کا سبب کچھ بھی نہیں ہوتا
ہزاروں تمناؤں کے خوں سے ہم نےخریدی ہے اک تہمت پارسائی
اس پہ حیراں ہیں خریدار کہ قیمت ہے بہتمیرے گوہر کی تب و تاب نہیں دیکھتے ہیں
کسی نے مول نہ پوچھا دل شکستہ کاکوئی خرید کے ٹوٹا پیالہ کیا کرتا
غم اپنے ہی اشکوں کا خریدا ہوا ہےدل اپنی ہی حالت کا تماشائی ہے دیکھو
زیست اور موت کا آخر یہ فسانہ کیا ہےعمر کیوں حسب ضرورت نہیں دی جا سکتی
یاد اور ان کی یاد کی اللہ رے محویتجیسے تمام عمر کی فرصت خرید لی
جب تک بکا نہ تھا تو کوئی پوچھتا نہ تھاتو نے خرید کر مجھے انمول کر دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books