aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Lahja"
لہجہ کہ جیسے صبح کی خوشبو اذان دےجی چاہتا ہے میں تری آواز چوم لوں
ابھی کچھ اور کرشمے غزل کے دیکھتے ہیںفرازؔ اب ذرا لہجہ بدل کے دیکھتے ہیں
وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کارچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو
عجب لہجہ ہے اس کی گفتگو کاغزل جیسی زباں وہ بولتا ہے
غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھاوہ شخص لہجہ بہت دل نشین رکھتا تھا
لہجہ تو بدل چبھتی ہوئی بات سے پہلےتیر ایسا تو کچھ ہو جسے نخچیر بھی چاہے
صرف زباں کی نقالی سے بات نہ بن پائے گی حفیظؔدل پر کاری چوٹ لگے تو میرؔ کا لہجہ آئے ہے
یہ شبنمی لہجہ ہے آہستہ غزل پڑھناتتلی کی کہانی ہے پھولوں کی زبانی ہے
آپ کا لہجہ شہد جیسا ترنم خیز ہےخامشی اب توڑیئے اور بولئے میرے لیے
ساتھ غالبؔ کے گئی فکر کی گہرائی بھیاور لہجہ بھی گیا میرتقی میرؔ کے ساتھ
اپنے انداز تکلم کو بدل دے ورنہمیرا لہجہ بھی ترے ساتھ بدل سکتا ہے
بارشیں اس کا لب و لہجہ پہن لیتی تھیںشور کرتی تھی وہ برسات میں جھانجھر کی طرح
بجھی بجھی سی یہ باتیں دھواں دھواں لہجہکسی عذاب میں اندر سے جل رہے ہو کیا
یہی لہجہ تھا کہ معیار سخن ٹھہرا تھااب اسی لہجۂ بے باک سے خوف آتا ہے
جب پرانا لہجہ کھو دیتا ہے اپنی تازگیاک نئی طرز نوا ایجاد کر لیتے ہیں ہم
سیدھے اپنی بات پہ آیہ لہجہ درباری چھوڑ
اس قدر پرخلوص لہجہ ہےاس سے ملنا ہے عمر بھر جیسے
ہم بھی جی بھر کے تجھے کوستے پھرتے لیکنہم ترا لہجۂ بے باک کہاں سے لائیں
گل و گلچیں کا گلہ بلبل خوش لہجہ نہ کرتو گرفتار ہوئی اپنی صدا کے باعث
کوئی لہجہ کوئی جملہ کوئی چہرہ نکل آیاپرانے طاق کے سامان سے کیا کیا نکل آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books