aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Tapke"
بناوٹ ہو تو ایسی ہو کہ جس سے سادگی ٹپکےزیادہ ہو تو اصلی حسن چھپ جاتا ہے زیور سے
ٹپکے جو اشک ولولے شاداب ہو گئےکتنے عجیب عشق کے آداب ہو گئے
آنسو فلک کی آنکھ سے ٹپکے تمام راتاور صبح تک زمین کا آنچل بھگو گئے
عرق نہیں ترے رو سے گلاب ٹپکے ہےعجب یہ بات ہے شعلے سے آب ٹپکے ہے
دیا ہے درد تو رنگ قبول دے ایساجو اشک آنکھ سے ٹپکے وہ داستاں ہو جائے
آلودہ بہ خوں چشم سے ٹپکے ہے جو آنسوسب کہتے ہیں حیرت سے یہ موتی ہے کہ مونگا
رونا بنائے خانہ خرابی ہے مثل شمعٹپکے جو سقف چشم ہو تو قصر تن خراب
شب ہجراں جو مرے ریت پہ آنسو ٹپکےہو بہ ہو یار کی تصویر بنی پائی گئی
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجودمحسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
محبت کی سزا ترک محبتمحبت کا یہی انعام بھی ہے
ترک تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میںلیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
الٰہی کیا علاقہ ہے وہ جب لیتا ہے انگڑائیمرے سینے میں سب زخموں کے ٹانکے ٹوٹ جاتے ہیں
فرازؔ ترک تعلق تو خیر کیا ہوگایہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے
ترک مے ہی سمجھ اسے ناصحاتنی پی ہے کہ پی نہیں جاتی
ہوتی نہیں قبول دعا ترک عشق کیدل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں
اس کے یوں ترک محبت کا سبب ہوگا کوئیجی نہیں یہ مانتا وہ بے وفا پہلے سے تھا
باقی ہے اب بھی ترک تمنا کی آرزوکیونکر کہوں کہ کوئی تمنا نہیں مجھے
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپقدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد
یہ بات ترک تعلق کے بعد ہم سمجھےکسی سے ترک تعلق بھی اک تعلق ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books