aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Tuk.De"
میں جوڑ تو دیتا تری تصویر کے ٹکڑےمشکل تھا کہ وو پہلا سا چہرہ نکل آتا
ٹکڑے کئی اک دل کے میں آپس میں سئے ہیںپھر صبح تلک رونے کے اسباب کئے ہیں
درد بخشا چین چھینا دل کے ٹکڑے کر دیئےہائے کس ظالم پہ میں نے بھی بھروسہ کر لیا
ریل کی پٹری نے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئےآپ اپنی ذات سے اس کو بہت انکار تھا
اک پیاس بھرے دل پر نہ ہوئی تاثیر تمہاری نظروں کیاک موم کے بے بس ٹکڑے پر یہ نازک خنجر ٹوٹ گئے
میری طرح ٹوٹے آئینے میں اس نے بھیٹکڑے ٹکڑے اپنے آپ کو پایا ہوگا
آج تیری یاد سے ٹکرا کے ٹکڑے ہو گیاوہ جو صدیوں سے لڑھکتا ایک پتھر مجھ میں تھا
بانٹ ڈالے ایسے ہم نے دل کے ٹکڑے کاٹ کرجنم دن پہ بانٹتے ہیں کیک جیسے کاٹ کر
دل ہی دل میں یاں محبت اپنا گھر کرتی رہیہم رہے غافل وہ سو ٹکڑے جگر کرتی رہی
ہنس ہنس کے جواں دل کے ہم کیوں نہ چنیں ٹکڑےہر شخص کی قسمت میں انعام نہیں ہوتا
سیلاب تبسم سے درمان جراحت کرٹکڑے دل بسمل کے آلودۂ خوں کب تک
راسخؔ کی فاقہ مستی سے اللہ کی پناہکھاتا ہے سوکھے ٹکڑے بھگو کر شراب میں
کانچ کے ٹکڑے چنے مگرتجھ سا وہ بے کل کیا ہو
سنا رہی ہے جسے جوڑ جوڑ کر دنیاتمام ٹکڑے ہیں وہ میری داستان کے ہی
شوخی سے ہر شگوفے کے ٹکڑے اڑا دیئےجس غنچہ پر نگاہ پڑی دل بنا دیا
زنداں سے نکلنے کی یہ تدبیر غلط ہےزنجیر کے ٹکڑے کرو دیوار گرا دو
شبنمی قطرے گل لالہ پہ تھے رقص کناںبرف کے ٹکڑے بھی دیکھے گئے انگاروں میں
دوستو ٹانکے نہ دو احسان ٹک اتنا کرولے چلو مجھ کو وہیں تم میں جہاں ٹکڑے ہوا
ٹکڑے ہوئے تھے دامن ہستی کے جس قدردلق گدائے عشق کے پیوند ہو گئے
میں نے چاہا تھا کہ ساغر توڑ دوںخود مری توبہ کے ٹکڑے ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books