aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aa.ndhii"
شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہمآندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے
یہ اور بات کہ آندھی ہمارے بس میں نہیںمگر چراغ جلانا تو اختیار میں ہے
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
لکھا تھا ایک تختی پر کوئی بھی پھول مت توڑے مگر آندھی تو ان پڑھ تھیسو جب وہ باغ سے گزری کوئی اکھڑا کوئی ٹوٹا خزاں کے آخری دن تھے
آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہوگاورنہ آندھی میں دیا کس نے جلایا ہوگا
پلکوں کے ستارے بھی اڑا لے گئی انورؔوہ درد کی آندھی کی سر شام چلی تھی
یارو یہ دور ضعف بصارت کا دور ہےآندھی اٹھے تو اس کو گھٹا کہہ لیا کرو
کچھ احتیاط پرندے بھی رکھنا بھول گئےکچھ انتقام بھی آندھی نے بدترین لیے
بہت کہتی رہی آندھی سے چڑیاکہ پہلی بار بچے اڑ رہے ہیں
کوئی دماغ سے کوئی شریر سے ہارامیں اپنے ہاتھ کی اندھی لکیر سے ہارا
سورج چڑھا تو پگھلی بہت چوٹیوں کی برفآندھی چلی تو اکھڑے بہت سایہ دار لوگ
بدن کی اندھی گلی تو جائے امان ٹھہریمیں اپنے اندر کی روشنی سے ڈرا ہوا ہوں
تیز آندھی میں یہ بھی کافی ہےپیڑ تصویر میں بچا لیا جائے
جلا وہ شمع کہ آندھی جسے بجھا نہ سکےوہ نقش بن کہ زمانہ جسے مٹا نہ سکے
تری وحشت کی صرصر سے اڑا جوں پات آندھی کامرا دل ہاتھ سے کھویا تو تیرے ہاتھ کیا آیا
خود اپنی دید سے اندھی ہیں آنکھیںخود اپنی گونج سے بہرا ہوا ہوں
طناب خیمۂ گل تھام ناصرؔکوئی آندھی افق سے آ رہی ہے
پہاڑوں سے چلی پھر کوئی آندھیاڑے جاتے ہیں اوراق خزانی
میں تو مشتاق ہوں آندھی میں بھی اڑنے کے لئےمیں نے یہ شوق عجب دل کو لگا رکھا ہے
وفا پرچھائیں کی اندھی پرستشمحبت نام ہے محرومیوں کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books