aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aab-e-zindagaanii-e-shama"
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
تو خواب ہی میں سہی آ کے خود جواب تو دےبجھی بجھی سی مری آرزو کو آب تو دے
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
جن پہ نازاں تھے یہ زمین و فلکاب کہاں ہیں وہ صورتیں باقی
مر چکا میں تو نہیں اس سے مجھے کچھ حاصلبرسے گر پانی کی جا آب بقا میرے بعد
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
مجھے جب مار ہی ڈالا تو اب دونوں برابر ہیںاڑاؤ خاک صرصر بن کے یا باد صبا بن کر
یہی بہت تھے مجھے نان و آب و شمع و گلسفر نژاد تھا اسباب مختصر رکھا
ہم رو بہ روئے شمع ہیں اس انتظار میںکچھ جاں پروں میں آئے تو اڑ کر نثار ہوں
غم زندگانی کے سب سلسلےبالآخر غم عشق سے جا ملے
ہے جس کی ٹھوکروں میں آب زندگی وامقؔوہ تشنگی کا سمندر دکھائی دیتا ہے
اے شمع تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جس طرحمیں نے تمام عمر گزاری ہے اس طرح
کار زندگانی کے شور و شر میں مدت سےاس کو بھول جانے کا احتمال رہتا ہے
اے شمع صبح ہوتی ہے روتی ہے کس لیےتھوڑی سی رہ گئی ہے اسے بھی گزار دے
مثال شمع جلا ہوں دھواں سا بکھرا ہوںمیں انتظار کی ہر کیفیت سے گزرا ہوں
اے شمع تیری عمر طبیعی ہے ایک راتہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے
اے شمع اہل بزم تو بیٹھے ہی رہ گئےکہنے کی تھی جو بات وہ پروانہ کہہ گیا
مثال شمع اپنی آگ میں کیا آپ جل جاؤںقصاص خامشی لے گی کہاں تک اے زباں مجھ سے
ہر دم دعائے آب و ہوا مانگتے رہےننگے درخت سبز قبا مانگتے رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books