aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aabid"
جہاں پہنچ کے قدم ڈگمگائے ہیں سب کےاسی مقام سے اب اپنا راستا ہوگا
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
سفر میں ایسے کئی مرحلے بھی آتے ہیںہر ایک موڑ پہ کچھ لوگ چھوٹ جاتے ہیں
یہ کیا پڑی ہے تجھے دل جلوں میں بیٹھنے کییہ عمر تو ہے میاں دوستوں میں بیٹھنے کی
حالات کہہ رہے ہیں کہ اب وہ نہ آئیں گےامید کہہ رہی ہے ذرا انتظار کر
امیر کارواں ہے تنگ ہم سےہمارا راستا سب سے الگ ہے
جنہیں یہ فکر نہیں سر رہے رہے نہ رہےوہ سچ ہی کہتے ہیں جب بولنے پہ آتے ہیں
خموش رہنے کی عادت بھی مار دیتی ہےتمہیں یہ زہر تو اندر سے چاٹ جائے گا
ہم فقیروں کا پیرہن ہے دھوپاور یہ رات اپنی چادر ہے
بڑے سکون سے افسردگی میں رہتا ہوںمیں اپنے سامنے والی گلی میں رہتا ہوں
زمانہ مجھ سے جدا ہو گیا زمانہ ہوارہا ہے اب تو بچھڑنے کو مجھ سے تو باقی
دم رخصت وہ چپ رہے عابدؔآنکھ میں پھیلتا گیا کاجل
ہزار طعنے سنے گا خجل نہیں ہوگایہ وہ ہجوم ہے جو مشتعل نہیں ہوگا
فلک سے کیسے مرا غم دکھائی دے گا تجھےکبھی زمین پہ آ اور زمیں سے دیکھ مجھے
ہم سے عابدؔ اپنے رہبر کو شکایت یہ رہیآنکھ موندے ان کے پیچھے چلنے والے ہم نہیں
تڑپیں گے تری یاد میں گھبرائیں گے تنہااے دوست کسی طور نہ جی پائیں گے تنہا
جینے کا اکیلے تو تصور بھی نہیں ہےہم تجھ سے جدا ہوں گے تو مر جائیں گے تنہا
ترے ہاتھوں میں ہے تری قسمتتری عزت ترے ہی کام سے ہے
جب تک تھا دم میں دم نہ دبے آسماں سے ہمجب دم نکل گیا تو زمیں نے دبا لیا
زخم اور پیڑ نے اک ساتھ دعا مانگی ہےدیکھیے پہلے یہاں کون ہرا ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books