aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aafaaq"
دانستہ ہم نے اپنے سبھی غم چھپا لیےپوچھا کسی نے حال تو بس مسکرا دئیے
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کامآفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا
پھر کوئی وسعت آفاق پہ سایہ ڈالےپھر کسی آنکھ کے نقطے میں اتارا جاؤں
موت آ جائے وبا میں یہ الگ بات مگرہم ترے ہجر میں ناغہ تو نہیں کر سکتے
وہ آگ بجھی تو ہمیں موسم نے جھنجھوڑاورنہ یہی لگتا تھا کہ سردی نہیں آئی
آفاق کی منزل سے گیا کون سلامتاسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
سرد ٹھٹھری ہوئی لپٹی ہوئی صرصر کی طرحزندگی مجھ سے ملی پچھلے دسمبر کی طرح
بارشیں اس کا لب و لہجہ پہن لیتی تھیںشور کرتی تھی وہ برسات میں جھانجھر کی طرح
پوچھ اس شخص سے میں جس کو نہیں مل پایامیں تجھے جتنا میسر ہوں تری قسمت ہے
مجھ کو لگتا ہے گھڑی جس نے بنائی ہوگیانتظار اس کو بھی شدت سے کسی کا ہوگا
بہت ہی خشکی میں گزری ہے اس برس ہولیگلہ ہے تجھ سے کہ گیلا نہیں کیا مجھ کو
حل نکل آئیں گے مسائل کےخودکشی کرنے والو بات کرو
انا کا صرف محبت علاج ہے آفاقؔتو نوک والے مثلث کو دائرے میں ملا
وصل کو ماں کے ترستے ہیں مرے بچے بھیکیفیت ہجر کی مجھ پر ہی نہیں طاری ہے
اب دین ہوا زمانہ سازیآفاق تمام دہریا ہے
وہ ترا اونچی حویلی کے قفس میں رہنایاد آئے تو پرندوں کو رہا کرتا ہوں
شاعری میں انفس و آفاق مبہم ہیں ابھیاستعارہ ہی حقیقت میں خدا سا خواب ہے
مل نہیں سکتا جو میں نے کھو دیاموت کا کوئی بھی متبادل نہیں
بس ایک رات سے کیسے تھکن اترتی ہےبدن کو چاہئے آرام کچھ زیادہ ہی
کان مانوس ہوتے جائیں گےاور لگے گا کہ شور گھٹ گیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books