aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aahaTe.n"
آہٹیں سن رہا ہوں یادوں کیآج بھی اپنے انتظار میں گم
اس اندھیرے میں نہ اک گام بھی رکنا یارواب تو اک دوسرے کی آہٹیں کام آئیں گی
کواڑ بند کرو تیرہ بختو سو جاؤگلی میں یوں ہی اجالوں کی آہٹیں ہوں گی
اے خدا میں سن رہا ہوں آہٹیں اس وقت کیجب تری دنیا کا ہر بندا خدا ہو جائے گا
عادتاً تم نے کر دیے وعدےعادتاً ہم نے اعتبار کیا
دعا کو ہات اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوںکبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے
مجھ کو یہ آرزو وہ اٹھائیں نقاب خودان کو یہ انتظار تقاضا کرے کوئی
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
کل سامنے منزل تھی پیچھے مری آوازیںچلتا تو بچھڑ جاتا رکتا تو سفر جاتا
گزرے ہیں میکدے سے جو توبہ کے بعد ہمکچھ دور عادتاً بھی قدم ڈگمگائے ہیں
یہ عورتوں میں طوائف تو ڈھونڈ لیتے ہیںطوائفوں میں انہیں عورتیں نہیں ملتیں
اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں باربیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میریتو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
یہاں کی عورتوں کو علم کی پروا نہیں بے شکمگر یہ شوہروں سے اپنے بے پروا نہیں ہوتیں
عشق کے مراحل میں وہ بھی وقت آتا ہےآفتیں برستی ہیں دل سکون پاتا ہے
یہ شاعری یہ کتابیں یہ آیتیں دل کینشانیاں یہ سبھی تجھ پہ وارنا ہوں گی
آفت جاں ہوئی اس روئے کتابی کی یادراس آیا نہ مجھے حافظ قرآں ہونا
آیا تھا ساتھ لے کے محبت کی آفتیںجائے گا جان لے کے زمانہ شباب کا
عشق کی عظمتیں بجا لیکنعشق ہی مقصد حیات نہیں
بوجھ اٹھاتے ہوئے پھرتی ہے ہمارا اب تکاے زمیں ماں تری یہ عمر تو آرام کی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books