aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "abaa-sahaabii"
پان کھا کر جو اگال آپ نے تھوکا صاحبجوہری محو ہوے لعل یمن یاد آیا
آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئےصاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
خواب تمہارے آتے ہیںنیند اڑا لے جاتے ہیں
آئینہ دل کا توڑ کے کہتا ہے سنگ زندل تیرا توڑ کر مجھے اچھا نہیں لگا
دیکھو ایسا عجب مسافر پھر کب لوٹ کے آتا ہےدریا اس کو رستہ دے کر آج تلک پچھتاتا ہے
میں بے خیال کبھی دھوپ میں نکل آؤںتو کچھ سحاب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
شب مگر رہ گئی تھوڑی جو نظر آتا ہےہر ستارے میں چراغ سحری کا عالم
پہلا پتھر یاد ہمیشہ رہتا ہےدکھ سے دل آباد ہمیشہ رہتا ہے
انا کا صرف محبت علاج ہے آفاقؔتو نوک والے مثلث کو دائرے میں ملا
کسی زنداں میں سوچنا ہے عبثدہر ہم میں ہے یا کہ دہر میں ہم
دھیان آیا مجھے رات کی تنہا سفری کایک دم کوئی سایہ سا گلی سے نکل آیا
اس طرف بھی کبھی آنا کہ اسیران قفساے نسیم سحری تجھ کو دعا دیتے ہیں
تڑپتی پھر رہی ہے برق اب تکالجھ بیٹھی تھی میرے آشیاں سے
جانے کس کی آس لگی ہے جانے کس کو آنا ہےکوئی ریل کی سیٹی سن کر سوتے سے اٹھ جاتا ہے
یوں عبث کسی کو سدا نہ دو دل زار کو یہ بتا بھی دوکبھی اب نہ آئیں گے لوٹ کر وہ جو ایک بار چلے گئے
بہت ثابت قدم نکلیں گئے وقتوں کی تہذیبیںکہ اب ان کے حوالوں سے کھنڈر آباد ہوتے ہیں
بہت مصر تھے خدایان ثابت و سیارسو میں نے آئنہ و آسماں پسند کیے
رونے تلک تو کس کو ہے فرصت یہاں سحابطوفاں ہوا بھی جو ٹک اک آب دیدہ ہوں
نہ انتظار کرو ان کا اے عزا داروشہید جاتے ہیں جنت کو گھر نہیں آتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books